جاذب لکھنؤی کے اعزاز میں ادبی محفل کا انعقاد


(ٹانڈہ/ امبیڈکر نگر ) بزم روح ادب کے زیر اہتمام سوداگر اردو مکتب میں لکھنوئ سے تشریف لائے برزگ و استاد شاعر جناب جاذب لکھنوئ کے اعزاز میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا ، جس کی صدارت مکتب کے بانی جناب اطہر عبداللہ سوداگر نے کی جبکہ نظامت کر فرائض قومی انٹر کالج کے لیکچرار ماسٹر تکمیل احمد نے انمام دیں ۔
نشست کے آغاز میں اطہر عبداللہ صاحب نے دبستانِ لکھنؤ کے استاذ الشعرا جناب جاذب لکھنوئ کو اپنے دو شعری مجموعہ عرفانیات اور صندل پر آشیانہ بطورِ ہدیہ پیش کی۔ بعد ازاں نشست میں مختلف شعرا نے اپنی نعت و غزل سے سامعین کو محظوظ کیا ۔آخر میں جاذب لکھنوئ نے اپنا کلام بھی سنایا اور تا دیر ادب کے مسائل پر گفتگو کرتے رہے لوگوں نے ان سے غزل اور نعت کی اہمیت و انفرادیت پر سوال کیا جس کا انہوں نے مطمئن بخش جواب بھی دیا ۔آخر میں نشست کو ناظم مشاعرہ نے یہ کہتے ہوئے ملتوی کر دیا کہ آئیندہ پھر ایک مہمان شاعر کے اعزاز میں جلد ہی نشست منعقد کی جائے گی۔
پرگروام میں جن شعرا نے اپنا کلام سنایا ان میں اطہر عبداللہ سوداگر ، اسلم ٹانڈوی ، ساگر ٹانڈوی ، اشہر سوداگر کے نام قابل ذکر ہیں ۔ سامعین کی حیثیت سے ماسٹر اطہر صاحب ، محمد رضا ٹانڈوی ، فیضان ٹانڈوی، ضوریز انور ، غیور انور اور ام ہانی نے شرکت کی تھی جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کی حتیٰ الامکان کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے