سمستی پور کالج میں نیشنل سروس اسکیم کے زیر اہتمام ہندوستانی شہریوں کے بنیادی فرائض کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

سمستی پور کالج مورخہ 14/فروری 2023 (پریس ریلیز:ڈاکٹر صالحہ صدیقی) سمستی پور کی نیشنل سروس اسکیم کے زیر اہتمام ہندوستانی شہری اور ان کے بنیادی فرائض’ کے عنوان پر مورخہ 13/فروری بروز سوموار ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، تاکہ آئین میں درج بنیادی فرائض کی وسیع پیمانے پر تشہیر وعمل ہوسکے ۔
سیمینار کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار اور لیڈر شپ پروگرام آفیسر مہیش کمار چودھری نے کی۔ پرنسپل نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج بنیادی فرائض ہمیں اپنی قوم میں امن، مساوات، بھائی چارہ ،اور ہم آہنگی وغیرہ کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ بنیادی حقوق اور بنیادی فرائض ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ حق آئین حاصل کرنے کے لیے فرض کا ہونا ضروری ہے۔ آئین کی طرف سے 11 بنیادی فرائض دیئے گئے ہیں، جن پر عمل کرنا ہمارا سب سے بڑا فریضہ ہے ۔ ہم سب ایک مہذب قوم کے مہذب شہری ہیں۔
ہمیں اپنے آئین پر عمل کرنا چاہیے اور اس کے نظریات، اداروں، قومی پرچم اور قومی ترانے کا احترام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر انیل کمار سنگھ، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر وشواناتھ شاہ، ڈاکٹر سرویش کمار، ڈاکٹر منوہر کمار پاٹھک، ڈاکٹر اپاسنا جھا، ڈاکٹر ناگمنی آلوک، ڈاکٹر شیوانند پٹیل، ڈاکٹر انیل۔ کمار یادو، ڈاکٹر چاندنی رانی، ڈاکٹر صالحہ صدیقی وغیرہ اپنا اظہار خیال کیا ۔اس کے علاوہ غیر تدریسی عملے میں سے پرمود کمار، سنجیو کمار سنگھ وغیرہ نے اپنے خیالات رکھے۔ طلبہ وطالبات میں سے ہیما کماری اور امرجیت کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر راجکمار، کنال کمار، پنکج رام، سوریا کانت، جیلسی سمیت ایک سو سے زیادہ لوگ اس پروگرام میں موجود تھے۔ اسٹیج کی نظامت ڈاکٹر آشیش پانڈے نے کی اور اظہار تشکر ڈاکٹر نیتو کماری نے کی۔ قومی ترانے کے بعد پروگرام صدر محترم کی اجازت سے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے