مدہوبنی: 8/اکتوبر (پریس ریلیز)
حالیہ دنوں میں جہاں ملک کے ہر خطہ میں موجود دینی مکاتب و مدارس میں ششماہی امتحان کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں،وہیں جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہارکےزیرِاہتمام درجاتِ دینیات ودرجاتِ عالمیت کا ششماہی امتحان بھی نہایت صاف شفاف ماحول میں شروع ہوچکا ہے،جس میں ڈھائی سو سے متجاوز طالبات حصہ لے رہی ہیں،امتحان لینے میں اساتذۂ جامعہ کے علاوہ گردونواح کے دیگر تعلیمی اداروں کے متعدد ماہروجید الاستعداد اساتذہ کی بیش قیمت خدمات لی جارہی ہیں ،جن میں مدرسہ اسلامیہ مدنی نگر پتونا کے متحرّک وفعّال ناظم حضرت مولانا محمدبلال نظامی صاحب قاسمی اور جامعة الہدیٰ حسن پور ،برہروا کے ذی لیاقت بانی وناظم حضرت قاری محمد صبغت اللہ صاحب رحمانی بطورِ خاص قابل ذکر ہیں۔
جامعہ ام الہدی پرسونی مدہوبنی بہار بچیوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے ایک شہرت یافتہ دینی وعصری، معیاری ومثالی دانش گاہ ہے،جہاں بشمول میٹرک نورانی قاعدہ سے بخاری شریف تک کی تعلیم ہورہی ہے،اور دس لائق فائق معلمین ومعلمات پورے خلوص ومحنت کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں ،یہ جامعہ "الہدی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ پرسونی” کے زیرِ اہتمام جمیعۃ علماء حلقہ گونڈی ممبئی مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا محمد صدرِ عالم صاحب قاسمی کی سرپرستی میں ،الہدی ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ پرسونی کے چیئرمین حاجی نثار صاحب کی نگرانی میں،جامعہ کے بانی وناظم حضرت مولانا نوشاد احمد صاحب نثاری کی نظامت میں اورجامعہ کے شیخ الحدیث وصدر المدرسین حضرت مفتی اسعد اللّٰہ صاحب قاسمی مظاہری کی صدارت میں نہایت برق رفتاری کے ساتھ ترقی کی منازل طے کررہا ہے ،اورجامعہ کے اس ترقیاتی سفرمیں جہاں جامعہ کے جملہ اربابِ بصیرت اراکینِ شوری اور اصحابِ فکر ممبرانِ معاون کمیٹی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں،وہیں جامعہ کے تمام مخلص معلمین ومعلمات کی محنتیں بھی لائق آفریں ہیں ۔اللہ جل شانہ جامعہ کو ظاہری وباطنی ترقیات سے مالامال فرمائے اورصبحِ قیامت تک آباد وشاداب رکھے۔ آمین۔