- حکومت مہاراشٹر کیبنٹ وزیر منگل پربھات لودھا کے علاوہ آٹھ دیگر پولس افسران پر جانبدارانہ کارروائی کی شکایت
30 /مارچ کو مالونی (ملاڈمغرب) میں رام نومی ریلی کے دوران ہوئے تنازعہ کے سلسلہ میں مہاراشٹر لوک آیوکت سے شکایت کی گئی ہے۔ لوک آیوکت میں درج شکایت میں جن آٹھ لوگوں کو پارٹی بنایا گیا ہے، اس میں حکومت مہاراشٹر کیبنٹ وزیر منگل پربھات لوڈھا کا نام بھی شامل ہے شکایت کنندہ جمیل مرچنٹ نے منگل پربھات لوڈھا پریہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے فساد والی رات مالونی میں پہنچ کر پولس پر دباؤ بنایا کہ اس معاملے میں وہ صرف ایک کمیونٹی کیخلاف کارروائی کرے۔ چونکہ لودھا وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ ممبئی شہر کے سرپرست وزیر بھی ہیں جس کا تقاضہ یہ تھا کہ وہ کسی تعصب کے بغیر حالات کو سدھارنے کی کوشش کرتے لیکن انہوں نے اس کے برعکس اپنے عہدہ اور سیاسی قوت کا غلط استعمال کرتے ہوئے پولس کو یک طرفہ کارروائی کیلئے زور دیا۔
اس سے قبل بھی جمیل مرچنٹ پولس پر یک طرفہ کارروائی کا الزام لگاتے رہے ہیں اور معاملے میں انہوں نے ہائی کورٹ میں بھی ایک شکایت داخل کرائی ہے۔ مرچنٹ کا کہنا ہے کہ 30 /مارچ کو مالونی میں جس طرح سے ماحول بگڑا تھا انہوں نے پولس کے کہنے پر ہی وہاں دونوں فرقوں کے درمیان جاکر بیچ بچاؤ کا کام کیا تھا۔اس کے باوجود پولس نے انہی کو بعد میں ملزم بنادیا۔
لوک آیوکت میں کی گئی شکایت میں منگل پربھات لودھا کیخلاف ان ثبوتوں کو بھی پیش کیا گیا ہے جس سے اس بات کی جانب واضح اشارہ ملتا ہے کہ کس طرح سے وہ پولس پر دباؤ بنارہے تھے۔ جن دیگر لوگوں کیخلاف شکایت کی گئی ہے ان میں ممبئی پولس کے جوائنٹ کمشنر ستیہ نارائن چودھری، ایڈیشنل پولس کمشنر راجیو جین، ڈی سی پی اجئے بنسل، اے سی پی شیلیندر دھیوار، سینئر انسپکٹر شیکھر بھالے راؤ سمیت آٹھ لوگوں کے نام شامل ہیں۔
Office Mohammad Jameel Merchant
Office No. 5, 1st Floor, Savera Heights, Near Masjid Hazrat Ali, Malwani Malad West Mumbai -400095
8104 006078