محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اس کا احترام ضروری ہے! شیخ شمس الہدیٰ جامعی

محرم الحرام حرمت کےچار مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے اس کا بھی احترام واجب وضروری ہے ،جنگ و جدال سے اس میں پرہیز ضروری ہے اس خیال کااظہار ”الحمکة دعوت سینٹر“کےصدر شیخ شمس الھدیٰ جامعی حفظہ اللہ نے ”دوپھڑیا“تحصیل اٹوابازار کی مسجدِ ابراہیم محمدسلطان “میں پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کیا موصوف نے فرمایا کہ عاشورا ٕ کی فضیلت احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے،اسی دن موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسراٸیل کو اللہ نےفرعون اور فرعونیوں سےنجات دیا، اس دن کا روزہ رمضان کے روزوں کی فرضیت سے پہلےمسلمانوں پر فرض تھا ،اللہ کےرسول نےخود بھی رکھا اور اس کا روزہ رکھنے کاحکم بھی دیا،جب رمضان کےروزے فرض قرار دےدیے گیے تو عاشورآ ٕ کا روزہ نفل ہوگیا،عاشورآ ٕ کاروزہ ایک سال کےگناہوں کاکفارہ ہے اور کوٸی بھی ایک دن کےروزے کی فضیلت یہ ہے کہ ”اللہ تعالی اس روزے کی وجہ سےروزہ رکھنےوالے کو سترسال جہنم سے دور کردیتا ہے“ موصوف نےاپنی بات جاری رکھتے ہوۓ فرمایا کہ عاشورآ ٕ کےدن ہی نواسہ رسول حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو مظلومانہ طریقہ سے شہیدکیاگیا جوکچھ یوں ہی مقدرتھا حضرت حسین اہلِ بیت رسول ﷺ میں سے ہیں ان سے محبت ہمارے ایمان کی دلیل ہے ہم ان کےقاتلین کواچھانہیں سمجھ سکتے مگرتحقیقی بنیادپرجوان کےقتل میں شریک نہیں ہےہم اس کو بھی برابھلانہیں کہہ سکتے ،مولاناموصوف نےبڑی تفصیل سے واقعہ کربلاپرگفتگوفرماٸی ۔جلسہ کاآغاز سیدعزیزالرحمٰن کی تلاوتِ کلام اللہ اور نعتیہ کلام سے ہوا،جناب حافظ عبداللہ صاحب سرپرستِ اعلیٰ کلیہ کوثر نے بھی اپنےخیالات کااظہار کیا،اس موقع پرجناب حمایت اللہ صاحب ،حاجی عبدالقیوم صاحب ،جناب محمود صاحب کےعلاوہ بہت سے سامعین شریک ِپروگرام رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے