ترنگا یعنی
زغفرانی، سفید اور سبز
یعنی
قربانی ، وفاداری اور کامیابی
یعنی تین لہریں
ایمان ، امید ، محبت کی
جس کی ہر بوند نئ صبح
یعنی
مانو زندہ و جاوید روایت کا چراغاں
ہندوستانی قومی پرچم ہندوستان کے لوگوں کی امیدوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ ہمارے قومی فخر کی علامت ہے۔ ترنگے کے تینوں رنگ زعفران سفید سبز کا مطلب سکھ امن خوشحالی سے ہے. سب سے اوپر گہرا نارنگی رنگ قربانی, ہمت اور طاقت کی علامت ہے، اس رنگ کی خاصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے رہنماؤں کو ذاتی نفع نقصان کو دیکھے بغیر کام کرنا چاہئے۔ سفید رنگ امن اور صداقت کی علامت ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ ایک ایسی روشنی ہے جو ہمیں ہمارے کام میں رہنمائی دیتا ہے۔ اور ہرا رنگ زرعی پیداوار اور کامیابی کی علامت کو ظاہر کرتا ہے، یعنی ہمارے اور زمین کے تعلق کا بتاتی ہے جہاں ہم رہتے ہیں۔ ساتھ ہی سفید رنگ کے درمیان نیلا دائرہ ‘اشوک چکر’ کو ظاہر کرتا ہے کہ ‘زندگی حرکت میں ہے اور موت جامد ہے’ جس کا مطلب ہے بھارت کو ارتقاء کی مزاحمت نہیں کرنی چاہئے بلکہ اسے آگے بڑھتے رہنا ہے۔پہیا یہ پرامن تبدیلی کی جہتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
اپنے پرچم کے کہیں رنگ بھلا مت دینا
سرخ شعلوں سے جو کھیلوں گے تو جل جاؤ گے
ازقلم: سمیہ بنت عامر خان