موجودہ دور کے فتنوں کی سنگینی سے عامۃالمسلمین کی واقفیت ضروری۔ مجلسِ تحفظ ختم نبوت کاماریڈی شبانہ روز فتنوں کے تعاقب میں سرگرم عمل

کاماریڈی: 17/اگست (ہماری آواز) مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے کہا کہ موجودہ دور کے فتنوں کہ سنگینی سے عامۃالمسلمین کی واقفیت ضروری ہے، مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی اپنے قیام ہی سے باطل فتنوں کے تعاقب میں سرگرم عمل ہے، چنانچہ باوجود محدود وسائل کےمسلسل مجلس کے معلمین کرام ناظرین عظام و دفتری عملہ مکمل یکسوئی کیساتھ عقیدۂ ختم نبوت کی حفاظت، علم دین کی نشر واشاعت اسی طرح دیہی علاقوں کے مسلمانوں کے ایمان کے تحفظ کے لئے مستقل کوشاں ہیں، فتنۂ گوہر شاہی کی کاماریڈی میں سرگرمیوں کی بعض ذرائع سے اطلاع ملنے پر حافظ محمد فہیم الدین منیری (ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی) نے مختلف نشستوں میں اس جانب احباب کو توجہ دلائی؛ نیز اس سلسلہ میں مستقل فکر وکوشش جاری ہے، نیز اس فتنہ کی سنگینی سے معلمین کرام اور ضلع کاماریڈی و متصل اضلاع کے ذمہ داران کے اہم اجلاس میں علماء کرام نے واقف کروایا، مزید فکر اور کوشش کے ساتھ کاماریڈی شہر واطراف واکناف کے عامۃ المسلمین کو فتنہ کی سنگینی سے واقف کروانے کے لئے شہر کے مختلف مقامات کے علاوہ مختلف منڈلوں کے علیحدہ علیحدہ پروگرام کو قطعیت دی گئی، ملت کے فکرمند احباب سے درخواست کیجاتی ہیکہ موجودہ دور کے جتنے بھی فتنے ہیں؛ ان کی سنگینوں سے واقف ہونے کے لئے ان خصوصی اجتماعات میں شرکت کیجئے، ایمان وعقائد اسلام کی حفاظت کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران کو حالات سے باخبر کیجئے، دعاء ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہدایت عام فرمائیں، ہر فتنہ کی سرکوبی کے لیے کام کرنے کی توفیق و سعادت نصیب فرمائے، آمین بجاہ خاتم الانبیاء و المرسلینﷺ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے