”اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن مہم ” شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے زیر اہتمام بین المذاہب سمینار

خدیجہ مہوین، ریتا سورانا،ڈاکٹر بھوپندر کور، پربھا ملاواراپو، کے این چندریکا دیوی، راما کرن و دیگر کے خطابات

”اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن” شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کی ایک ما ہ طویل مہم ملک گیر سطح پر جاری ہے۔ اس ضمن میں شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے زیر اہتمام مدینہ ایجوکیشن سنٹرنامپلی پراخلاقیات ہی آزادی ہے کہ عنوان پر بین المذاہب سمینارمنعقد کیا گیا۔جس میں ہندو، جین، کرسچن، اور سکھ ہم وطن بہنوں نے حصہ لیا۔شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہندتلنگانہ کی جانب سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو پروان چڑھانے،اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے، اخلاق و کردارکی اہمیت کو واضح کرنے،اورقرآن اور حدیث کی روشنی میں اخلاقی محاسن کو پیش کرنے یہ بین المذاہب مکالمہ پروگرام کافی کامیاب رہا۔وطنی بہنوں نے اس پروگرام کو بہت پسند کیا۔ پروگرام میں اخلاقیات کو عام کرنے پر گفتگو ہوئی۔ ملک میں بڑھ رہی اخلاقی گرواٹ،بے راہ روی اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔صدارتی خطاب میں محترمہ خدیجہ مہوین، سکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے کہا کہ اسلام نے آزادی کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کو بھی بہت اہمیت دی ہے۔اور آج معاشرہ میں اخلاقیات کو عام کرنے کی شدید ضرورت ہے۔محترمہ کے این چندریکا دیوی، بانی، چیئرمین کنیار وا،ویلفیئر سوسائٹی نے والدین کے حقوق پر جبکہ محترمہ پربھا ملاواراپو، پرنسپل سینٹ فرانسس جونیئر کالج نے بچوں کے حقوق پراظہارخیال ہے۔ محترمہ راما کرن، کلوری اور آرادھنا ٹی وی اسپیکر نے کہا کہ اگر ہمارے پاس اصول یا اخلاق نہیں ہوں گے تو ہم اپنے حقوق کھو دیں گے۔ محترمہ ریتا سورانا، جین ویمن ونگ کی ڈائریکٹر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ اخلاق و کردار کا ساتھ دینا چاہیے۔ ڈاکٹر بھوپندر کور، سکول سکھر، کارکن نے کہا کہ ہمیں سب کے لیے اچھی سوچ رکھنی چاہیے۔ڈاکٹر اسری محسنہ نے کنوینر کے فرائض انجام دیئے۔محترمہ زوحہ میامین، اسسٹنٹ سیکرٹری حلقہ تلنگانہ کے اظہارتشکرکے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

One thought on “”اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن مہم ” شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے زیر اہتمام بین المذاہب سمینار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے