بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اتر پردیش مدرسہ بورڈ (عربی فارسی) 2023 بارہ بنکی کے منشی مولوی، عالم،کامل، فاضل کے ٹاپ 10 اسٹوڈنٹس کا ہوا خیر مقدم۔فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ کی طرف سے مدرسہ بورڈ کے کامیاب اسٹوڈنٹس کا خیرمقدم اورعزت افزائی کی۔ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر اےایچ عثمانی نےاپنی رہائش گاہ رفیع نگر دیویٰ روڈ بارہ بنکی میں تحفہ اور سند دے کر سبھی کو اعزازیہ دیا۔
بارہ بنکی کے 15 مدرسوں کےطالب علموں میں سے منشی میں اول مقام نیاز الحسن ولد مختار احمد مدرسہ جامعہ امداد العلوم زید پور،عالم میں اول زینت فاطمہ بنت عظیم اللہ، مدرسہ اسلامیہ اہل سنت حشمت العلوم رام پورکٹرہ ، کامل میں اول فریحہ جمال بنت قاضی عمرجمال،مدرسہ دار العلوم پیر بٹاون۔فاضل میں اول محمد ناظرانصاری ولد محمد اکرم مدرسہ عربیہ مجددیہ انوارالعلوم رام پورکٹرہ رہے۔ تحفے، انعامات اور سند پاکر سبھی طالب علم بہت خوش ہوئے۔اس موقع پر مولانا ثمیرصاحب،وارڈ ممبر صادق حسین،محمدانور انصاری،محمد عرفان قریشی،چودھری محمد شعیب،مصطفی صاحب وکاس بھون۔الپ سنکھیک ادھیکاری جناب بالیندو دویدی کے ترجمان محمدصغیر نوری،ماسٹر راجیو سریواستو،ڈاکٹر عصمت کمال،ڈاکٹر تنویر سلطانہ،حافظ مشرف، اقبال صاحب،حاجی حمید،محمدحذیفہ،عامر عثمانی،نیاز چندن،محمدعفان کے علاوہ طالب علموں کے والدین اور سرپرست موجود رہے ۔طالب علموں کو تحفے اور اسناد عطا کی گئیں۔ ڈاکٹر تنویرسلطانہ نے سبھی بچوں کو رومال دئے۔ڈاکٹر عصمت کمال نے قرآن کی تلاوت کرنے پر قاری ابوبکر صاحب کو اپنی گھڑی تحفہ میں دی اس پروگرام کےانعقاد سے سبھی لوگ بہت خوش ہوئے۔