مکرمی
برادران وطن کو دعوت دین پہنچانے اور مذہب اسلام سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ امت مسلمہ کی منصبی زمہ داری ہے اس عظیم زمہ داری کو بحسن وخوبی انجام دینے کیلئے دعوتی میدان کے رضاکاروں کی تربیت کیلئے ایک دعوتی ورکشاپ کا انعقاد بروز اتوار دوپہر ۳بجے تا ۵بجے تک نیا نگر کے انجمن اسکول کے قریب واقع اسلامک سنٹر میں کیا گیا ہے جس میں امت مسلمہ کے مختلف مسالک و مکاتب فکر کے اکابر علماء کرام قرآن مجید و احادیث مبارکہ کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں گے اور دعوتی میدان میں بطورِ داعی خدمات انجام دینے والے حضرات بھی دعوت دین کے میدان میں اپنے تجربات بیان کریں گے اور سوالات وجوابات کے سیشن شرکاء کے اشکالات کا جواب دئیے جائیں گے ۔قابلِ احترام علماء کرام دانشورانِ قوم دینی جماعتوں اور مدارس اسلامیہ کے زمہ داران اور برادرانِ ملّتِ اسلامیہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ پروگرام میں شرکت فرمائیں ۔
ساجد محمود شیخ میراروڈ