مدرسہ انوارالعلوم بلگرام پہونچے مولانا قاری سید حبیب احمد باندوی نے اساتزہ طلبہ کو ضروری ہدایات سے نوازا

بلگرام/ہردوئی (ایس این بی)
قصبہ کے مدرسہ انوارالعلوم محلہ کاسوپٹ پہونچے جامعہ عربیہ ہتھورا باندہ کے ناظم و جانشین مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی رحمت اللہ علیہ نے طلباے مدرسہ کو ضروی نصیحتوں سے نوازتے ہوے کہاتعلیم کی جانب زیادہ توجہ کریں سبق پابندی کے ساتھ پڑھیں وقت کو غنیمت سمجھ کر ضائع نہ کریں پڑھائی کے علاوہ دیگر کاموں پر توجہ نہ کریں انہوں نے کہااگر تعلیم کے دوران کوئی کمی رہ گئی تو ساری ذندگی اسی طرح رہے گی نہ ہی اس کمی کو دور کرنے کا موقع ملے گا اور نہ ہی اپ کے پاس فرصت ہوگی انہوں نے کہا تعلیمی معیا ر دن بدن گرتا جارہا ہے جو انتہائی افسوس ناک وتشویش ناک ہے اس دوران انہوں نے مدرسہ کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر مدرسہ کے ناظم مولانا محمد حسان مظاہری مفتی محمد اخلاق قاسمی مولانا عبدالصمد قاسمی مولانامحمد سہیل مولانا اسامہ حافظ محمد زماں خاں حافظ محمد شفیق بلگرامی سمیت طلبہ واساتزہ موجود رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے