اے ایم کے سماج سیوا ٹرسٹ نے پرچم کشائی کر منایا 78 ویں یوم آزادی

کمہرولی/دربھنگہ: مقامی راڑھی مشرقی پنچایت کے کمہرولی چوک واقع المجلس کمہرولی سماج سیوا ٹرسٹ نے پرچم کشائی کی اور 78 ویں یوم آزادی منایا۔ یہاں کے مقامی لوگوں نے اس پرچم کشائی میں حصہ لیا اور یوم آزادی جوش خروش کے ساتھ منایا۔ پرچم کشائی مؤذن محمدی مسجد جناب محمد ظہور نے کی۔ اس موقع پر بزرگوں میں جناب محمد بقرعید صاحب، جناب محمد مصطفیٰ راعین، جناب محمد شمس الحق صاحب، جناب محمد مشتاق صاحب، مہتاب عالم وغیرہ وغیرہ موجود تھے۔ راڑھی مشرقی پنچائت کے متعدد نوجوانوں میں محمد جہانگیر، مظہر الحق آرزو، محمد وسیم، محمد منا، محمد گڈو وغیرہ اس موقع پر ٹرسٹ کے کمہرولی چوک واقع آفس پر شریک پروگرام تھے۔ تو وہیں ٹرسٹ کے کارکنان میں جناب سیف احمد قیصر، جناب معراج احمد شیخ، جناب خالد عابدی اور جناب فیض الرب وغیرہ نے اپنے مرسلہ پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹرسٹ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے روح رواں حاجی شکیل نصر رضوی کے علاوہ محمد راشد علی، رضی احمد تمنا، محمد سہیل، محمد عالمگیر، غلام محمد اور جاوید اختر موجود رہے۔
اس موقع پر المجلس کمہرولی سماج سیوا ٹرسٹ کے کارکنان نے عزم لیا کہ عوام الناس میں اے ایم کے سماج سیوا ٹرسٹ کے دائرہ کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ خدمت خلق میں مزید بہتری لائی جاسکے۔
اس یوم آزادی تقریب کے موقع پر المجلس کمہرولی سماج سیوا ٹرسٹ کی جانب سے پرچم کشائی میں شامل تمام لوگوں کے بیچ ناشتہ تقسیم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے