ممبئی:
آج ایم ایل اے رئیس شیخ صاحب اور صدر انجمن جناب ظہیر قاضی صاحب کی قیادت میں ممبئی کی نمائندہ جماعتوں کے ذمہ داران فرید شیخ امن کمیٹی جماعت اسلامی ہندعبدالحفیظ فاروقی ، شاکر شیخ، ہمایوں شیخ، اشرف خان،فیروز خان اسی طرح سے اہل حدیث کے مولانا عبدالجلیل انصاری صاحب اور سلیم بھاٹی، عرفان خان ، مختارشیخ و علاقه بائیکلہ کی مختلف مساجد کے ٹرسٹیان کے وفد نے مہارشٹرا وقف بورڈ کے چیئرمین جناب سمیر غلام نبی قاضی اور سی.ای. او جنید بشیر سید سے ملاقات کیں۔ اس ملاقات میں مرکز ی حکومت کے تحت اوقاف کے نئے قوانین سے متعلق اپنے اعتراضات بشکل میمورینڈم چیئرمین کے سپرد کیا گیا اور ان سے یہ گزارش کی گئی کہ وہ یہ بات اوقاف کے سلسلے میں قائم جے پی سی کمیٹی میں رکھیں۔وفد کے نمائندوں نے وقف بورڈ میں عوام کو ہونے والی دشواریوں، بورڈ میں کاموں کے سلسلے میں درپیش مشکلات کا اظہار کیا اور اس کو بہتر بنانے کی جانب توجہ مبذول کرائی۔وفد نے اس بات پر بھی توجہ دی لائی کہ وقف املاک کا فائدہ مسلم غریب ،بیواوں ،یتیم اور ضرورت مند وں کو حاصل ہو ۔ چیئرمین نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جلد ہی بہت سارے کاموں میں ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر آسان اور کاموں میں شفافیت لانے کی کوشش کرینگے جس سے کم وقت اور کم خرچ میں پراپرٹیز کے رجسٹریشن اور دیگر کام باسانی و خوش اسلوبی سے ہو سکیں گے اور کرپشن پر بھی لگام لگائی جا سکے گی۔