ادبی تنظیم بزم عزیز کی ماہانہ طرحی نشست

باره بنکی (ابوشحمہ انصاری)بزم عزیز کی ماہانہ طرحی نشست نبی گنج میں واقع بزم کے صدر الحاج نصیر انصاری کے بر مکان پر منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت ایس ایم حیدر صاحب نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر ضمیر فیضی، تفیل زید پوری اور عدیل منصوری موجود رہے۔ نشست سے قبل الحاج نصیر انصاری نے بزم عزیز کے نائب صدر کے عہدے کے لیے ماسٹر عرفان انصاری کا اور سیکریٹری نشرواشاعت کے عہدے کے لیے ڈاکٹر ریحان علوی کے نام کا اعلان کیا۔ دونوں عہدے داروں کا الحاج نصیر انصاری، ایس ایم حیدر، محمد اصغر عثمانی (محمد میاں) اور ھزیل لعل پوری وغیرہ نے گل پوشی کر مبارکباد پیش کی۔ اس بار حمد کا مصرع” ہے یا رب فیض فیضِ عام تیرا” پر شعراء کرام نے اپنے-اپنے کلام پیش کیے۔ ھزیل لعل پوری کی نظامت میں پڑھے گئے پسندیدہ اشعار نظر قارئین ہیں۔
رہے حق پے قدم رکھے ہیں میں نے
ہے اس کے بعد یا رب کام تیرا
الحاج نصیر انصاری
ترے اعمال ناقص اور بخشش
یہ ہے ناداں خیالِ خام تیرا
ضمیر فیضی
ابھی توبہ کے دروازے کھلے ہیں
ابھی آساں ہے بندے کام تیرا
مختار فاروقی
شفا کے واسطے لی ہیں دوائیں
شفا دینا ہے یا رب کام تیرا
ماسٹر عرفان انصاری
خطا کرنا ہے فطرت میں ہماری
خطائیں بخشنا ہے کام تیرا
ھزیل لعل پوری
نکل آئی بھنور سے میری کشتی
لیا جیسے ہی میں نے نام تیرا
ڈاکٹر ریحان علوی
مہکتا ہی رہا خوشبو سے بستر
میں جب سویا ہوں لے کر نام تیرا
اسلم سیدن پوری
کرے جو زکر صبح وشام تیرا
یقیناً پائگا انعام تیرا
عدیل منصوری
کسی بھی نام سے تجھ کو پکار ئیں
ہے با برکت تو ہر اک نام تیرا
اثر سیدن پوری
فنا ہو جائے گی ساری یہ دنیا
مگر باقی رہے گا نام تیرا
طفیل زید پوری
ہے ہر سو تزکرہ یہ عام تیرا
بڑا ہے تو بڑا ہے کام تیرا
شمس زکریاوی
عمل کرنا نہ کرنا اس کی قسمت
کسے پہنچا نہیں پیغام تیرا
عارف شہاب پوری
بشر ہی کیا پرندوں کے بھی لب پر
ہے رہتا نام صبح وشام تیرا
سرور کنتوری
کلامِ پاک کے صدقے میں ہم کو
ہوا حاصل ہر اک پیغام تیرا
طالب اعلیٰ پوری
سبھی کو مارنا آتا ہے جاں سے
مگر جاں بخشنا ہے کام تیرا
حیدر مسولوی
بڑا ہے تو بڑا ہے کام تیرا
ہے سب سے بڑھ کے اعلیٰ نام تیرا
بشر مسولوی
دمِ آخر کرم بس اتنا کرنا
لبوں پر ہو ہمارے نام تیرا
نظر مسولوی
تری تعریف میں لکھوں میں کیا
کیا، نرالا ہے یہاں ہر کام تیرا
رجب مسولوی
نشست کے اختتام پر بزم کے جنرل سیکرٹری ھزیل لعل پوری نے سبھی شعرا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بزم کے صدر الحاج نصیر انصاری نے آئندہ ہونے والی نشست کے لیے نات کا مصرع ” جلو دیکھ آئیں گلزارِ مدینہ” دیتے ہوئے اعلان کیا کہ تاریخ کی اطلاع باد میں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے