پٹنہ،4؍ستمبر(پریس ریلیز)عظیم مجاہد آزادی و عبدالقیوم انصاری کے صاحبزادہ ،سابق وزیر حکومت بہار خالد انور انصاری کی رحلت سے پسماندہ طبقہ نے ایک مضبوط رہنما کھویا۔یہ باتیںخالد انور انصاری کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے بہار پردیش کانگریس آئی اقلیت کمیٹی کے نائب صدرڈاکٹر شرافت حسین انصاری کہی۔انہوں نے کہاکہ خالد انور ایک نیک دل انسان تھے اوران کی رحلت سے بہارکا سیاسی خسارہ ہواہے۔انہوں نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اورکہا کہ اللہ رب العزت پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ڈاکٹر شرافت حسین انصاری نے کہاکہ کہ مرحوم بہار کے پسماندہ مسلمانوں کی آواز تھے۔ان کی موت نے ہمارے درمیان سے ایک بے بیباک سیاسی رہنما کو چھین لیا۔انہوں نے کہاکہ ان کے انتقال سے سیاسی و سماجی میدانوں میں ناقابل تلافی نقصان کے ساتھ ساتھ پسماندہ تحریک میں بھی ایک خلا پیدا ہواہے۔
مرحوم رہنما ڈہری آن سون میں پیدا ہوئے اور پٹنہ میں اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامیہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے اعلی تعلیم حاصل کی۔1973تا77 اور 1985تا90 ڈہری سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن رہے اور ٹرانسپورٹ و ڈیری ڈیولپمنٹ کی وزارتیں سنبھالیں۔سمتا پارٹی کے تاسیسی رکن رہے۔ جبکہ سن 2000ء میں آر جے ڈی کے ٹکٹ پر بہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔علاوہ ازیں دیگر بہت ہی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و اداروں سے وابستہ رہے۔
اس موقع پر شمیم حسین انصاری،صداقت حسین انصاری،محمدشہاب الدین انصاری، محمد اسجد انصاری، محمدساجد انصاری،ارشداللہ انصاری وغیرہ نے مرحوم کی رحلت پر تعزیت پیش کی ہے اورعا ک ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحم کی مغفرت فرمائےاور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔آمین۔