مفتی لئیق احمد صاحب قاسمی صدر، مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی جنرل سیکریٹری اور حاجی مکرم الدین(بلال سیٹھ) خازن منتخب
4؍ستمبر بروزبدھ صبح گیارہ بمقام جامعہ سراج العلوم بھیونڈی حضرت مولانامفتی لئیق احمدصاحب قاسمی ناظمِ اعلٰی جامعہ سراج العلوم بھیونڈی کی صدارت میں تقریبآ سواراکینِ منتظمہ کی موجودگی میں شہربھیونڈی کاانتخابی اجلاس منعقدہوا،مشاہدین کی حیثیت سےالحاج حافظ محمدعارف انصاری،مولاناطفیل احمدصاحب مظاہری اورحافظ محمدخالدزندانی موجودرہے،
قاری حفظ الرحمان صاحب استاذشعبۂ حفظ جامعہ ہٰذاکی تلاوت سےمجلس کاآغاز ہوا،نعتِ نبی کا نذرانہ پیش کیاگیابعدازاں مفتی فیاض احمدصاحب قاسمی نےنظامت کےفرائض انجام دیتےہوئےمختصراورجامع اندازمیں جمعیۃ علماءکی خدمات اوراس سےوابستگی کی اہمیت وافادیت پرروشنی ڈالی،مفتی حفیظ اللہ قاسمی نےانتخاب کی ترتیب پراجمالی گفتگوکی،
حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنےتفصیل کےساتھ جمعیۃ علماءہند،اورجمعیۃ علماء مہاراشٹرکی کارکردگی کاجائزہ پیش کرکےتمام اراکین کوجمعیۃ علماءکےکازکوبھیونڈی شہرکےگوشےگوشےمیں عام کرنےکی تحریک دی اورانتخابات کےاختتام کےبعدشہرکومختلف حلقوں میں تقسیم کرکےذمہ داراحباب کومتحرک اورفعال بنانےپرزوردیا۔
الحاج حافظ محمدعارف انصاری جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانہ،مولاناطفیل احمدصاحب مظاہری اورحافظ محمدخالدزندانی کی نگرانی میں مفتی لئیق احمدصاحب قاسمی کوباتفاقِ رائےصدر،مفتی محمدیاسین صاحب قاسمی،مفتی محمدخالدصاحب قاسمی،حافظ محمدعمران صاحب،ابوظفرابن مرحوم مولانامحمدجابرقاسمی،مولانامحمدصاحب قاسمی اورمولاناکفیل احمدصاحب قاسمی کونائبینِ صدر،مفتی حفیظ اللہ قاسمی کوجنرل سیکریٹری،مفتی فیاض احمدصاحب قاسمی،مولاناغفران احمدصاحب قاسمی،اکبرارشدصدیقی،قاری ظہیرالدین صاحب قاسمی،حافظ اصغرعلی مجیدی اورمولانامحمدفیصل قاسمی کوجوائنٹ سیکریٹریزاور الحاج مکرم الدین بلال سیٹھ کوخازن، اورجناب یوسف آدم میمن صاحب کونائب خازن منتخب کیاگیااورجمعیۃ علماءبھیونڈی کےقدیم ترین فدائی زندہ دل عالم دین حضرت فیاض احمدصاحب قاسمی اوربلنداقبال سپاہی حضرت مولانامفتی منصور احمدصاحب قاسمی کوباتفاقِ رائےسرپرست بنایاگیا ۔
مجلسِ انتخاب میں حکیم شہبازعالم قاسمی،ڈاکٹرشمس گیر،مولانانوراللہ صاحب قاسمی،مولاناریاض الدین صاحب قاسمی،مولاناکلیم اللّٰہ صاحب قاسمی،مولاناسرفرازاحمدقاسمی،معظم ثناءاللہ انصاری،رئیس عبداللطیف،مولانانیازاحمدقاسمی،حافظ عظیم الدین،ڈاکٹربدرالدین،فخرالدین،ابراہیم پینٹراورشہرکےکونےکونےسےتشریف فرماڈھیرسارےاراکینِ منتظمہ نیزجامعہ سراج العلوم کےتمام اساتذۂ کرام بحیثیتِ اراکین منتظمہ شریکِ اجلاس رہے۔
حضرت مولاناابوالقمرصاحب،مولاناناصرجمال صاحب اورمولانامحمدایوب صاحب وغیرہ احباب اورتمام اساتذہ وطلبہ نیزملازمین نےاجلاس کوکامیاب بنانےمیں اپنااپنابھرپورتعاون پیش کیااخیرمیں نومنتخب سابق صدرمحترم حضرت مولانامفتی لئیق احمدصاحب قاسمی نےتمام عہدیداران واراکین سےمل جل کربھرپورکام کرنےکی تلقین کی،مولانافیاض احمدصاحب قاسمی کی مخپصردعامجلسِ انتخاب کابعافیتِ تمام اختتام ہوابحمداللہ سب کےلئےدعوتِ طعام کابھی عمدہ انتظام تھا۔