انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں غذائیت پر پروگرام

مدنپورہ (پریس ریلیز)
جنوبی ممبئی میں واقع انجمن خیرالاسلام گرلز ہائی اسکول مدنپورہ میں طالبات کے لیے غذائیت پر پروگرام منعقد کیا گیا یہ پروگرام سلام بامبے نامی تنظیم کے اشتراک سے منعقد ہوا اس پروگرام میں سلام بامبے کی جانب سے مقرر کردہ ہیلتھ کونسلر میوری ڈنڈوتے نے طالبات کے سامنے نیوٹریشن پر پریزینٹیشن پیش کیا اور ساتھ اس سے متعلقہ معلومات دیں انہوں نے طالبات کو بتایا کیا کھانا چاہئے کیا نہیں کھانا چاہئے کون غذاؤں اور پھل سبزیوں سے ہمیں کون کون سے غذائی اجزاء پروٹین ملتے ہیں کون سے غذائیں ہماری نشوونما میں مدد دیتی ہیں انہوں نے ڈبہ بند اور پیکٹ والے بسکٹس کے بارے میں بتایا کہ ان پر درج معلومات سے کس طرح استفادہ کریں انہوں نے طالبات کو سڑک پر ملنے والے کھانوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں باخبر کیا ساتھ ہی ساتھ انہوں نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات پر بات کی اور لا علاج امراضِ کے بارے میں بتایا انہوں نے کہا کہ ہم ہفتم تا نہم جماعت کے طلباء وطالبات کو منتخب کرتے ہیں نہم جماعت کے طلبہ کو فوڈ لیول کی معلومات دی جاتیں ہیں ہشتم جماعت کے طلبہ کو امراضِ کے بارے میں بتایا گیا جبکہ ہفتم جماعت کے طلبہ کو مائیکرو گرین سے حاصل ہونے والی غذائیں مثلاً چنا وغیرہ کے فوائد بتائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے