ممبئیْ:
جماعتِ اسلامی ہند، شعبۂ خواتین، نے "اخلاقی محاسن – آزادی کے ضامن” کے عنوان سے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے، جو یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس مہم کا مقصد سماج میں بڑھتی ہوئی بے حیائی اور اخلاقی بحرانوں کا سد باب کرنا ہے۔
ممبئی سطح پر خواتین کے لیے آن لائن مضمون نویسی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو درج ذیل موضوعات میں سے کسی ایک پر 1500 الفاظ پر مشتمل مضمون اردو، ہندی یا انگریزی میں لکھ کر 25 ستمبر 2024 تک بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے:
- معاشرے کی تعمیر میں اخلاقی اقدار کا کردار
- نوجوان نسلوں کا خاندانی نظام سے فرار
- معاشرے کا اخلاقی بحران: اسباب اور حل
اول، دوم اور سوم آنے والی خواتین کو بالترتیب 2000، 1500، اور 1000 روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ مضمون جمع کرانے کے لیے ای میل اور واٹس ایپ نمبر درج ہیں۔
ای میل: mumbai@jihmaharashtra.org
واٹس ایپ نمبر: 9833950964
آخری تاریخ : 25 ستمبر 2024
یہ مقابلہ صرف ممبئی میں مقیم خواتین کے لیے ہے۔