- پہلا قطعہ
ان کی آمد سے قبل تھی ظلمت
ان کے آنے سے جگ ہوا روشن
ہر کلی کھل اُٹھی تھی آنے سے
جن کی خوشبو سے ہے جہاں گلشن
- دوسرا قطعہ
اب نہیں جمتیں کہیں اور بھی آنکھیں یہ مِری
دید روضے کی ہوئی جب سے مجھے ایک جھلک
تب کہیں جا کے محبت کی نظر مجھ پہ پڑی
"مہرباں جب ہوئی آنکھوں پہ مدینے کی چمک”
- تیسرا قطعہ
میرا خیال بھی ہو گا ضرور پارسا سا
خیالِ گنبدِ خضریٰ جو ایک بار آئے
درودِ پاک کے تحفے میں بار بار بھیجوں
زبان پہ نامِ محمد جو بار بار آئے
- چوتھا قطعہ
بغض و کینہ ہے شریعت کی ہلاکت کا سبب
صاف دل چاہئے آقا کی محبت کے لیے
ذہن و دل کی بھی طہارت ہو محبت کی قسم
"پاک دل چاہئے آقا سے محبت کے لیے”
طالبِ دعا
علی شاہدؔ دلکش
کوچ بہار گورنمنٹ انجینئرنگ کالج،
ضلع کوچ بہار ، مغربی بنگال ، انڈیا