دریاوں کی آبی سطح میں اضافہ سے علاقہ میں سیلابی حالات

بلگرام / ہردوئی: طریق احمد
بلگرام تحصیل علاقہ کی دریاوں میں ابی سطح بڑھنے سے سیلابی حالات پیدا ہوگے ہیں جس سے عوام میں کافی بیچینی پائی جارہی ہے گزشتہ دنوں گرڑ گنگا میں ائی طغیانی نے سانڈی علاقہ میں اپنا قہر برپایا تھا جس سے کسانوں کی سبھی فصلیں برباد ہو گئی تھی اب دوبارہ سانڈی سے نکلی گرڑ گنگا رام گنگا اور گنگا سمیت سبھی دریاوں کی ابی سطح میں اضافہ سے سیلابی حالات پیدا ہوگے ہیں جس سے کسانوں کو انکی فصل برباد ہونے کا ڈر ستانے لگا ہے علاقہ کے چھبرامو قنوج شاہراہ پر تقریبا 3فٹ اونچائی سے پانی بہ رہا ہے جس سے گاڑیوں کا انا جانا بند کردیا گیا ہے تحصیل انتظامیہ علاقہ میں ائی طغیانی کا جائزہ لے رہی ہے بلگرام کٹری علاقہ میں جانوروں کیلے چارہ کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس سے پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے