"قوم وملت کی خدمت خالص دین کی خدمت ہے” حافظ فہیم الدین منیری جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کے صدر منتخب

اللہ کی رضا کے لئے جمعیۃ علماء سے وابستہ ہوکر خدمت کریں۔
ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی کے انتخابی اجلاس سے مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا خطاب۔
صدر ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی کیلئے حافظ محمد فہیم الدین منیری کا باتفاق رائے انتخاب۔

کاماریڈی: 22 ستمبر (ہمارا پیام)
جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین کی بے پناہ قربانیوں سے ملک آزاد ہوا ملک کی سلامتی و بقاء و سیکولرزم کی تحفظ کیلئے جمعیۃ علماء ہمیشہ اگے رہی ہے، ملک وملت کی خدمت کو خالص دین کی خدمت سمجھیں، اللہ کی رضا کیلئے کریں، جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ وآندھرا کے صدر محترم مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے ان خیالات کا اظہار کیا، مولانا فصیح الدین ندوی صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نے انتخابی ضابطہ اخلاق اور جمعیۃ علماء کے مقاصد بالخصوص امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی ٹھوس اور وسیع خدمات کا تذکرہ کیا، اور انتخابی کاروائی چلائی ضلعی جمعیۃ علماء کاماریڈی کیلئے اتفاق رائے سے حافظ محمد فہیم الدین منیری کو صدر منتخب کیا گیا، جبکہ نائبین صدور کیلئے حافظ مہتاب صاحب، حافظ محمد یوسف حلیمی انور، حافظ محمد مشتاق احمد، مفتی ریحان قاسمی کو طئے کیا گیا، جنرل سکریٹری کے لئے الحاج سید عظمت علی کو منتخب کیا گیا نیز خازن کے لئے الحاج میر فاروق علی، اور سکریٹریز کے لئے مولانا حافظ عبدالعلیم فاروقی (بچکندہ) محمد سلیم الدین، محمد فیروز الدین، حافظ محمد شرف الدین حلیمی کو منتخب کیا گیا، واضح رہے کہ بحیثیت مشیر محمد جاوید علی، الحاج مقصود احمد خان ایڈوکیٹ کو طئے کیا گیا مفتی عمر بن عیسی قاسمی، مفتی عمران خان قاسمی، مولانا سید منظور احمد مظاہری، حافظ محمد عبدالواجد حلیمی، شیخ امتیاز (بانسواڑہ) الحاج شیخ مقیم الدین، سید مصباح الدین، حافظ انتظار احمد، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی، مولانا شعیب خان قاسمی، محمد عبدالرزاق، حافظ محمد تقی الدین منیری کو اراکین عاملہ میں منتخب کیا گیا، اجلاس میں مشاہدین کی حیثیت سے حافظ محمد عبدالرحمن صدر جمعیۃ علماء میڈچل، مولانا مفتی خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیۃ علماء میدک، قاری مجاہد صدیقی آرگنائزر سکریٹری جمعیۃ علماء سرسلہ، حافظ محمد عبداللہ صدر جمعیۃ علماء چیگنٹہ، حافظ محمد عبدالعزیز صدر جمعیۃ علماء رامائم پیٹ نے شرکت کی، کاماریڈی ضلع کے مختلف منڈلس کے ذمہ داران بالخصوص مفتی سراج الدین، حافظ محمود، عبود بن صالح عمران جمعیۃ علماء یلاریڈی، محمد افروز، محمد علاؤالدین پاشاہ، محمد یوسف جمعیۃ علماء بانسواڑہ، محمد عارف گاندھاری، مولانا عاصم، خورشید بھائی بھکنور، حافظ مقیم اختر، محمد آصف، بابا فخر الدین بی بی پیٹ و دومکنڈہ، مولانا عبدالرازق، محمد اسلم ماچاریڈی، سید مطہر حسین یلعب گنڈہ پلونچہ، حافظ شہباز راجم پیٹ، مولانا ایوب، حافظ سعود تاڑوائی، مولانا مشتاق، محمد اشرف علی لنگم پیٹ کے علاوہ اراکین جمعیۃ علماء کی کثیر تعداد شریک اجلاس رہی، حافظ محمد عبدالواجد علی حلیمی رکن عاملہ جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، مولانا عبدالعلیم فاروقی صدر جمعیۃ علماء بچکندہ نے تحریک صدارت پیش کی، جس کی اراکین نے بالاتفاق تائید کی، میر فاروق علی خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کارکردگی رپورٹ پیش کی، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے شکریہ ادا کیا، مولانا نظرالحق قاسمی صدر جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی، حافظ عبدالرحمن منیری، محمد حنیف، محمد ماجد علی خان حلقہ نور، شیخ اسماعیل، محمد عباد اللہ حلقہ بلال، محمد عبدالقیوم، سید احمد، شیخ چاند پاشاہ حلقہ مدینہ، محمد شعیب خان حلقہ اسلام پورہ، حافظ محمد سراج الدین، حافظ محمد خالد حلیمی، حافظ عبدالعلیم، حافظ عبدالحلیم نقشبندی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے