ایک شام شہیدوں کے نام پروگرام کا شاندار انعقاد

حاجی پور/مہوا (محمد آصف عطا) ضلع کی مہوا میونسپل کونسل کے وارڈ نمبر 23 میں واقع وی جشن ویواہ بھون میں سب ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے شہداء کے نام پر ایک شام ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح آئی اے ایس کشلے نے شمع روشن کر کیا۔اس موقع پر مہوا میونسپل کونسل کے چیرمین نوین چندر بھارتی، ڈپٹی چیرمین رومی یادو، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سنجیت کمار، سب ڈویژن سپلائی آفیسر راجیو کمار وغیرہ موجود تھے۔اس پروگرام میں سب ڈویژن ایگزیکٹیو انجینئر محمد فہیم الدین انصاری، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سنجیت کمار، سپلائی آفیسر جیوتی کماری، وارڈ کونسلر وسیم احمد، سابق وارڈ کونسلر راما شنکر یادو، شری کانت کمار، ریٹائرڈ ٹیچر رمن قوال آزاد، سابق وارڈ کونسلر ارون سنگھ، محمد دلشیر، آر جے ڈی لیڈر سرفراز اعجاز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے