پرتاپ گڑھ: 28 ستمبر
انتہائی رنج و غم اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ نورالاسلام موئی کلاں کنڈہ پرتاپ گڑھ یوپی کے نائب مہتمم جناب مولانا ابو بکر صدیق ندوی بستوی کا آج 28/ ستمبر رات دو بجے دل کا دورہ پڑنے سے 56/ سال کی عمر میں دلی میں انتقال ہوگیا ہے ، إنا للله وإنا إليه راجعون ، وہ دلی علاج کی غرض سے اور انیجو گرافی کے لیے گئے تھے ۔
ابھی صبح 30-4 بجے مولانا ارشاد ندوی اور مولانا احکام الدین صاحب ندوی استاد مدرسہ ھذا نے فون کے ذریعہ یہ اطلاع دی ،۔ ستائیس سال ان کے ساتھ رہنا ہوا اور ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،
یہ حادثہ ہم تمام لوگوں کے لیے بہت بڑا حادثہ ہے ۔ 16/ ستمبر کو ان سے مدرسہ میں آخری ملاقات مصافحہ اور معانقہ ہوا اور یہ کہہ کر رخصت ہوئے کہ تمہارے گھر جانے سے پہلے ہم مدرسہ پہنچ جائیں گے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا، وہ مدرسہ نا آکر علاج کے لیے دلی گئے اور وہاں سے آخرت کے سفر پر روانہ ہوگئے ۔ اس وقت میری جو کیفیت ہے ،وہ ایسی نہیں ہے کہ میں ان کے بارے میں کچھ لکھ سکوں ۔ جب سے خبر سنا ہوں ، گھبراہٹ اور بے چینی کی کیفیت ہے ۔۔ یہ وقت ہمارے مہتمم مدرسہ مولانا اسد اللہ صاحب ندوی کے لیے بھی اور تمام اساتذہ و طلبہ کے لئے بھی بہت صدمہ کا وقت ہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین ثم آمین یارب العالمین ،۔۔
محمد قمر الزماں ندوی
استاذ مدرسہ نور الاسلام کنڈہ پرتاپگڑھ
28/ ستمبر بروز ہفتہ