حاجی پور/پٹنہ(محمد آصف عطا)ورلڈ ہیومن ویلفیئر مشن کی جانب سے 155 ویں مہاتما گاندھی جینتی تقریب کا اہتمام مرحوم جگن ناتھ آڈیٹوریم متھنی تال پٹنہ میں بڑے دھوم دھام سے کیا گیا۔جس کا افتتاح نارائنی انٹر گرلز اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد نصیر الدین نے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی آرٹسٹ آلوک چوپڑا،ارون کمار گوتم،مکیش سنہا اور روی رنجن جی تھے۔تقریب کی صدارت کلا سنسکرت پروش و سینئر صحافی وشو موہن چودھری سنت نے کی۔تمام مہمانوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو پر خلوص خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے ساتھ ہی پانچ شخصیات کو مہاتما گاندھی شیکھر سمان دیا گیا۔جس میں ڈھول بجانے اور میوزک ڈائریکشن میں ارجن کمار چودھری، تھیٹر اداکارہ رنگولی پانڈے، صحافت کے شعبے میں روپک کمار، دیویندر سنگھ لڈو اور ڈاکٹر پرشوتم کمار کو ٹرافی، کپڑے اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر نیشا کماری، منالی، گیتا کماری، ورشا کماری، وندنا کماری، امیتا کماری، الیزا بانو، کاجل، رینو بھارتی اور پنڈت امیش کمار ارجن چودھری اور ناگیندر پال مہاتما گاندھی پر مبنی پروگرام میں شامل تھے۔دیر رات تک فنکار ارون کمار گوتم، ونود پنڈت، وشنوی کماری وغیرہ نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔