مساجد امن کا گہوارہ، دین اسلام کے مراکز ہیں

مجلس تحفظ ختم نبوت کی نگرانی میں ڈاکٹر احسن فاروقی کے حسن تعاون سے تعمیر کردہ مسجد محمد ایوب فاروقی کا جلسہ افتتاح۔

کاماریڈی 14/ اکتوبر (پریس نوٹ) مساجد امن کا گہوارا ہیں، پوری دنیا کا مبدا خانہ کعبہ ہے، مسجد علاقہ کیلئے پاور ھاؤس ہے، یہاں سے اللہ کی رحمت بٹتی ہے، دین اسلام کا پیغام امن وشانتی پر مبنی ہے، جو شخص اللہ کے لئے مسجد بناتا ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ جنت میں اس کیلئے محل بناتے ہیں، کاماریڈی ضلع کے منڈل راجم پیٹ کے موضع آرگنڈہ میں نو تعمیر شدہ انتہائی خوبصورت مسجد کے افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی نے ان خیالات کا اظہار کیا، حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے علاقے کی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ تقریباً 20 سال قبل یہاں قادیانی پنڈت ڈیرہ جمایا ہوا تھا، مجلس تحفظ ختم نبوت کے کارکنان بالخصوص حافظ محمد عبدالواجد حلیمی کی محنت پر اس قادیانی کو یہاں سے فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا، پھر تعلیم وتعلم، اذان، نماز اور اسلامی طریقہ کا سلسلہ جاری ہوا، یہاں کے مخلصین نے کویلیوں کی چھوٹی سی مسجد تعمیر کی تھی، جو عرصہ دراز سے اذان، نماز و دینی کاموں میں معین ومددگار تھی، لیکن بہت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے مقامی احباب نے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی سے رجوع کیا اور ان کے اصرار پر مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی قاسمی کی صدارت میں حضرت مفتی سعید اکبر دامت برکاتہم کے ایماء پر ڈاکٹر احسن فاروقی کے حسن تعاون سے ان کے والد محترم جناب محمد ایوب فاروقی کے نام سے انتہائی دیدہ زیب خوبصورت مسجد کی تعمیر عمل میں آئی، یقینا یہ مسجد ڈاکٹر احسن فاروقی اور انکے والدین مرحومین سمیت ان کی اہلیہ مرحومہ کے لئے بھی صدقہ جاریہ ہے، ڈاکٹر احسن فاروقی حیدرآباد نے عامۃ المسلمین سے مسجد کو آباد رکھنے، دین پر استقامت کے ساتھ جمے رہنے، حلال و حرام کی تمیز کے ساتھ زندگی گزارنے، اور ایک دوسرے کا احترام کرنے، پیار و محبت کی فضا کو بنائے رکھنے کی ترغیب دی، حافظ محمد اسلم فاروقی صاحب کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، ڈاکٹر اصغر فاروقی، جناب اظہر فاروقی، ڈاکٹر انصر فاروقی کے علاوہ مولانا محمد نظر الحق قاسمی، مولانا منظور احمد مظاہری نے افتتاحی خطابات فرمائے، جبکہ مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری نے جلسہ کی نظامت کی، الحاج میر فاروق علی، الحاج محمد عبدالواجد علی، الحاج سید عظمت علی، محمد عبدالرزاق، محمد فیروز الدین، محمد عباداللہ، محمد عبدالرحیم، محمد سمیر اور شعیب خان نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا، حافظ محمد ابرار امام وخطیب مسجد ھذا وسید یادل، سید فرید، شیخ یوسف ودیگر مقامی مسلمانوں نے خدمت انجام دی، اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، الحاج شیخ اسماعیل، محمد عبدالرحیم اراکین مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی بے لوث خدمات پر تہنیت بھی پیش کی گئی، مسجد محمد ایوب فاروقی آرگنڈہ کے افتتاحی اجلاس میں مفتی عمران خان قاسمی صدر مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ انتظار احمد امام مسجد بلال کاماریڈی، میر مقصود علی صدر مساجد راجم پیٹ، الحاج شیخ مقیم معتمد مسجد نور کاماریڈی، الحاج سید مصباح الدین، حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی کے علاوہ علماء حفاظ آئمہ مساجد وعامۃ المسلمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے