مدہوبنی۔ 14/اکتوبر(پریس ریلیز) جامعہ ام الہدیٰ پرسونی مدہوبنی بہارکےشعبۂ نشرواشاعت کےمطابق جامعہ کی مجلسِ تعلیمی نےششماہی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،اعلامیےکےمطابق درجاتِ عالمیت کی ہرجماعت میں شروع کی پہلی تین پوزیشنوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:دورۂ حدیث شریف میں سفینہ پروین بنت محمد مصطفیٰ نے پہلی پوزیشن،روشنی پروین بنت محمد شاکر نے دوسری پوزیشن اورصدف ناز بنت محمد نوشاد نےتیسری پوزیشن حاصل کی ۔درجہ عالمہ رابعہ میں راشدہ پروین بنت حافظ محمدابوبکرنے پہلی پوزیشن،شمع پروین بنت محمدزاہدنےدوسری پوزیشن اورسعدیہ روحی بنت مولانا محمدحسن نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالمہ ثالثہ میں شفاءپروین بنت محمد صدرِعالم نےپہلی پوزیشن،سکینہ پروین بنت مولانامحمد ضیاء الحق نے
دوسری پوزیشن اورنصرت پروین بنت شبیراحمدنےتیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالمہ ثانیہ میں فلک پروین بنت محمدزاہد حسین نےپہلی پوزیشن،امامہ جبیں بنت محمدشوکت علی نےدوسری پوزیشن اورعائشہ پروین بنت محمداشفاق نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ عالمہ اولی میں سمیہ پروین بنت محمد شوکت نے پہلی پوزیشن،ناصرین پروین بنت محمداشرف نےدوسری پوزیشن اورراحت پروین بنت محمد مصطفیٰ نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔درجہ اعدادیہ میں شفا ء ثناء بنت محمد رحمت اللہ نے پہلی پوزیشن،من تشاء پروین بنت محمدآفتاب نے دوسری پوزیشن اورصادقہ ثناء بنت محمد نعمت اللہ نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔ان کے علاوہ درجاتِ عالمیت اور درجاتِ دینیات میں طالبات کی کامیابی کا تناسب بحیثیتِ مجموعی قابلِ اطمینان رہا،
واضح رہے کہ اس مرتبہ ڈھائی سوسے متجاوز طالبات نے ششماہی امتحان میں حصہ لیا،اور جامعہ کے ماہر معلمین ومعلمات کے علاوہ علاقے کے دیگر تعلیمی اداروں کے متعددباصلاحیت اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ،جن میں مدرسہ اسلامیہ مدنی نگر پتونا کے فعّال ناظم مولانا محمدبلال نظامی قاسمی اور جامعة الہدیٰ حسن پور ،برہروا کے متحرّک بانی وناظم قاری محمد صبغت اللہ رحمانی بطورِ خاص قابل ذکر ہیں۔اطلاعات کے مطابق ششماہی امتحان کے نتائج کےاعلان کے بعد منعقدہ مجلس میں جامعہ کے شیخ الحدیث وصدرالمدرّسین مفتی اسعد اللّٰہ قاسمی مظاہری نے ششماہی امتحان کے آغاز سے اختتام تک کے سارے مراحل بحسن و خوبی مکمل ہونے پر تمام معلمین ومعلمات خصوصاََ ناظم امتحان قاری محمد راشد سعادتی کا شکریہ ادا کیا۔