خاتون کانسٹیبل کی گاڑی سے شراب برآمد، دو گرفتار

حاجی پور/مہنار (محمد آصف عطا) ایک طرف سیوان اور چھپرا میں زہریلی شراب سے تقریباً 40 لوگوں کی موت کے بعد پولس پر سوال اٹھ رہے ہیں۔وہیں دوسری طرف ویشالی ضلع میں شراب کا کاروبار پولیس والے کے گھر والے چلا رہے ہیں۔پولیس نے ایسے ہی ایک شخص کو پولیس اسٹیکر والی کار کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔پولیس کو کار سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب ملی ہے۔گرفتار نوجوان کی بیوی بہار پولس میں کانسٹیبل کے عہدے پر ہے۔مہنار تھانہ علاقے کی پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی۔پولیس سٹیکر والی گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں سے 535 لیٹر غیر ملکی شراب برآمد ہوئی۔ جس کے بعد شراب کے دو تاجروں کو گرفتار کیا گیا۔دونوں تاجروں کی شناخت دیسری تھانہ علاقہ کے اشوک پرساد کا بیٹا وکاس کمار کے طور پر ہوا ہے۔جس کی بیوی اورنگ آباد جیل میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات ہے۔جس کے نام پر کار ہے۔دوسرے کی شناخت روی کمار ولد راجو شرما کے طور پر ہوئی ہے جو کہ حاجی پور کے نگر تھانہ علاقے کے رہنے والے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دونوں نے دوسری ریاستوں سے شراب کی کھیپ منگوانے اور پہنچانے کے لیے پولیس اسٹیکر والی کار کا استعمال کیا۔جس کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ان کو پکڑنے کے لیے چیکنگ ترتیب دی تھی۔ جس میں وہ پکڑا گیا۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ سمستی پور ضلع کے شاہ پور پٹوری سے سلی گوری شراب پہنچانے جا رہا تھا۔پولس ان دونوں سے پوچھ گچھ کر شراب کے سنڈیکیٹ کی بھی جانچ میں مصروف ہے۔ویشالی کے ایس پی ہرکیشور رائے کا کیا کہنا ہے کہ مہنار تھانے کی پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کی۔اس دوران پولیس نے 535 لیٹر شراب برآمد کیا اور دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ضلع بھر میں منشیات کے خلاف مہم لگاتار جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے