الفیض ماڈل اکیڈمی میں ششماہی امتحان کا آغاز

ارریہ ( مجاہد عالم ندوی ) حالیہ دنوں میں جہاں ملک کے ہر خطہ میں موجود دینی مکاتب و مدارس اور اسکولز میں ششماہی امتحان کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں وہیں فیض ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے ما تحت چلنے والا ایک دینی و عصری ادارہ الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار کے طلبہ و طالبات کے مابین سال رواں کا ششماہی امتحان نہایت ہی نظم و ضبط کے ساتھ گزشتہ کل بتاریخ 17.10.2024 بروز جمعرات سے شروع ہو چکا ہے ۔ طلبہ و طالبات پوری یکسوئی اور لگن کے ساتھ امتحانی پرچوں کو حل کرنے میں مصروف ہیں ۔ ( الحمد للہ ) امتحانات کا یہ مرحلہ بچوں کی تعلیمی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ واضح رہے کہ امتحانات کا یہ سلسلہ آئندہ 25.10.2024 بروز جمعرات تک جاری رہے گا ۔ الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار جہاں ایک طرف تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہا ہے وہیں امتحانات کے معاملے میں بھی نہایت ہی حساس و چاق و چوبند ہے ، امتحان لینے میں اساتذہ اکیڈمی کے علاوہ گرد و نواح کے دیگر تعلیمی اداروں کے متعدد ماہر و جید الاستعداد اساتذہ کی بیش قیمت خدمات لی جا رہی ہیں ، جن میں اکیڈمی کے متحرک و فعال اور ذی لیاقت بانی و چیئرمین جناب ڈاکٹر امان اللہ مدنی حفظہ اللہ بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ بہار بچے اور بچیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ایک شہرت یافتہ دینی و عصری ، معیاری و مثالی دانش گاہ ہے ۔ جہاں جماعت نرسری تا جماعت دہم تک کی تعلیم ہو رہی ہے اور چالیس سے زائد لائق و فائق معلمین و معلمات پورے خلوص و محبت کے ساتھ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اخیر میں اللہ تعالٰی سے دعا گو ہوں کہ الٰہی تُو ہمارے طلبہ و طالبات کو علمی و عملی ترقیوں سے نوازے اور اکیڈمی کو ظاہری و باطنی ترقیات سے مالا مال فرمائے اور صبح قیامت تک آباد و شاداب رکھے ۔ آمین یا رب العالمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے