حاجی پور/ جنداہا(محمد آصف عطا) ضلع کے جنداہا بازار واقع وایا ندی میں گزرے دوپہر نہانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب گیا تھا۔جس کی خبر ملنے کے بعد جنداہا تھانہ کی پولیس نے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو بلا کر کافی کھوج بین کی گئ باوجود اس کے کل دیر شام تک لاش نہیں مل سکی۔آج پھر ٹیم نے کھوج بین کی تو ندی میں ہی کچھ دوری پر بانس کے جھاڑ میں پھنسا ہوا تھا۔تقریباً 24 گھنٹے بعد لاش کو ندی سے نکالنے میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کو کامیابی ملی۔ندی میں ڈوبے نوجوان کی پہچان راہل کمار جنداہا بازار کے ہی سرکاری اسپتال کے نزدیک باشندہ کے طور پر ہوئی۔جو اپنے ساتھیوں کے ساتھ نہانے کے دوران ڈوب گیا تھا۔لاش کے ملتے ہی کہرام مچ گیا۔گھر والے ماتم کناں ہیں۔جبکہ لاش کو ملنے کے بعد جنداہا تھانہ کی پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال حاجی پور بھیج دیا۔مہلوک نوجوان کو دیکھنے کے لئے کافی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ وایا ندی پل پر جمع تھی۔