جدیو لیڈر ڈاکٹر آسمہ پروین و دیگر معززین نے کی چادر پوشی، مانگی دعا

حاجی پور/مہوا (محمد آصف عطا) حضرت داتا پہاڑی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مہوا میں بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔حضرت داتا پہاڑی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر مہوا کے جواہر چوک پہاڑ ٹولہ میں سی پی ایم ایل لیڈر راجو وارثی،جے ڈی یو لیڈر و سابق مہوا اسمبلی امیدوار ڈاکٹر آسمہ پروین، اے آئی ایس ایف لیڈر صفدر ارشاد، اتکرش کمار،مہوا نگر پریشد کے سابق وارڈ کونسلر توقیر سیفی، پرویز عالم عرف چاند، محمد عابد، زین العابدین،میونسپل کونسل کے چیئرمین نوین چندر بھارتی، وارڈ کونسلر وسیم اکرم، معظم سرکار اور ہزاروں لوگوں نے چادر پوشی کر دعا کیا کہ بہار سمیت پورے ملک میں امن، سکون، امن، ترقی، آپسی بھائی چارہ قائم رہے۔اس موقع پر "خواجہ تیری نگری میں” مولا علی کی قوالی نے صوفیانہ ماحول بنا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے