دیوالی کی رات میں ہونے والے اعمال اسلام میں ممنوع ہیں۔ عبدالرحمن جامعی

بلگرام/ہردوئی(طریق احمد)
مدرسہ عبداللہ ابن مسعود قصبہ گوپامئو کے استاد جامعی نے کہا دیوالی کی رات میں ہونے والے عمل پر روشنی ڈالی کہا جادو جادو ٹونے سے محفوظ رہنے کے لیے مسلمان قران کی تلاوت کریں

قصبہ گوپا مئو میں واقع مدرسہ عبداللہ ابن مسعود کے استاد جامعی نے کہا کہ دیوالی کی رات میں اور اس کے بعد کی رات میں جس کو جمگھٹ کی رات کہا جاتا ہے اس رات میں ہونے والی غلطیوں سے اور گناہوں سے ہم سب کو چاہیے کہ بچنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو بھی بچانے کی کوشش کریں

اس رات میں زیادہ تر جادو ٹونے کی کاموں کو کیا جاتا ہے اور اس رات میں تمام شیطان طاقتیں سرگرم ہوتی ہیں

کچھ غیر مسلم اس میں جادو ٹونا کر کے اپنے اپ کو تانترک بنانے کا عمل کرتے ہیں مسلمان بھی کچھ اس رات میں ممنوع کاموں کو کرتے ہیں ہم سب ایمان والے ہیں ہم سب کو ایسے گناہ کے اور شرک کے کاموں سے بچنے کی کوشش کرنا چاہیے

جن کا تعلق نہ تو شریعت اسلامیہ سے ہے نہ قران و حدیث سے ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ خرافات زیادہ تر چھوٹے قصبات میں گراموں میں پھیل رہے ہیں علماء کرام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے بیان میں اگاہ کریں صحیح راستے پر چلنے کی کوشش

کریں ہم سب کو چاہیے کہ اپنے گھروں میں دیوالی سے ایک دن پہلے رات میں دیوالی کی رات میں ایک دن بعد جمگھٹ کی رات میں شیاطین سے بچنے کے لیے اور سفلی عمل سے بچنے کے لیے اپنے اپ کو بچائیں اور اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کریں

بہتر یہ ہے اپنے گھر میں قران پاک کی تلاوت اور جو قران پاک میں سب سے بڑی جو سورت ہے سورہ بقر کی تلاوت کرنے کی کوشش کریں پانی پہ دم کر کے باحفاظت اس پانی کو اپنے گھر میں چھڑک دیں اور بچوں کو بچوں پر دم کر دیں جادو ٹونے کرنے سے جواں کھیلنے سے غیروں کی رسمیں کرنے سے اور جادو توڑنے پر یقین کرنے سے بچنے کی کوشش کریں

اگر ہم نے اللہ کو چھوڑ کر جادو ٹونے سے بننے یا بگڑنے پر یقین کر لیا تو ہمارے ایمان جانے کا خطرہ ہے اگر کسی انسان نے یہ سوچ بھی لیا کہ فلاں جادو سے اسے نقصان یا فائدہ پہنچ سکتا ہے تو یہ بڑا گناہ ہوگا ایمان جانے کا خطرہ رہے گا اللہ کی ذات کے سوا کوئی بھی طاقت کسی کا نقصان اور فائدہ نہیں پہنچا سکتی ہے انہوں نے کہا اللہ کے کلام میں بہت طاقت ہے اسی لیے شر کش سیاطین طاقتوں کے عمل اور ان کے جادو سے بچنے کے لیے قران پاک کی تلاوت کرتے رہیں تلاوت سے تمام سرکس اور شیاطین طاقتیں دور بھاگ جاتی ہیں

اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی ایمان بچانے کی نیک اور صحیح راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے