ایمن فاؤنڈیشن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ایکدینی و اصلاحی تربیتی پروگرام

  • فضیلۃ الشیخ محمد عاطف سنابلی حفظہ

ممبئی: 7 نومبر۔ آج بروز جمعرات سماج اور معاشرے کے اندر پھیلی ہوئی اعتقادی عملی اخلاقی اور سماجی برائیوں کی اصطلاح کے لئے ، موضع پپرا پٹھان ( مرغہوا) پوسٹ مینا ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں ایک دینی و اصلاحی و تربیتی پروگرام کا انعقاد بعد نماز مغرب گاؤں کی جامع مسجد میں کیا گیا ماشاء اللہ سامعین کی اچھی تعداد موجود تھی
ناظم اجلاس فضیلۃ الشیخ جناب جمال اجمل مکی حفظہ اللہ نے اجلاس کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں کو علماء کے خطاب کو سن کر اس پر عمل کرنے کے لئے مختصر اور جامع باتیں کیں ،
تلاوت کلام پاک حافظ عبدالرحمن ریانی نوری حفظہ اللہ (ایمن فاؤنڈیشن)نے پیش کئے اور حمد باری تعالیٰ مولانا محمد جمال اجمل صاحب کی زبانی سنی گئی اور نعت نبی صلّی اللہ علیہ وسلم جناب توفیق گلزار توحیدی صاحب اپنی مترنم آواز سے سامعین کو محظوظ کر رہے تھے ، ‌
فضیلۃ الشیخ عاطف سںنابلی حفظہ اللہ (ممبئی) نے نئی نسل کے دین و ایمان کی حفاظت وقت کی ضرورت کے موضوع پر بہت ہی ناصحانہ انداز میں خطاب فرماتے ہوئے لوگوں سے یہ بھی کہے کہ ہمارے معاشرے میں بڑھتی برائی اور ہمارے بگڑتے ہوئے بچوں کی وجہ ہم ہی لوگ ہیں ہم انہیں ڈانٹتے اور بولتے نہیں ہیں ہمارے نوجوان بچے چوراہوں پر راتوں رات گھومتے ہیں اور ہم کوئی سرزنش نہیں کرتے ، ہم اپنے بچوں کی آئندہ کی دنیاوی زندگی کے بارے میں تو سوچتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے مرنے کے بعد ہمارے بچوں کی آخرت کیا ہوگی اس کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے یہی ہماری سب سے بڑی بد قسمتی ہے ،
ان کے بعد فضیلۃ الشیخ محمد عادل ندوی حفظہ اللہ (امام و خطیب مسجد ابو ہریرہ پونہ) ، سیرتِ رحمۃ اللعالمین کے موضوع پر نہایت ہی عمدگی کے ساتھ نبی صلّی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر مختصراً روشنی ڈال رہے تھے موصوف نے بتایا کہ کسی طرح نبی صلّی اللہ علیہ وسلم دکھ تکلیف جھیل کر مکہ سے مدینہ کی ہجرت پر مجبور ہوئے ، اسلام اور امت کی خاطر بہت دشوار گزار راستوں سے چلنا پڑا مگر پھر بھی ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حق کا راستہ نہیں چھوڑا ، ہمیں چاہئے کہ نبی صلّی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مطالعہ کریں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں ،
اخیر میں مولانا جمال اجمل مکی صاحب دعائیہ کلمات کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیے الحمد للّٰہ یہ پروگرام کامیاب رہا ، جناب مولانا ابو طلحہ ،جناب ماسٹر مشیت اللہ، ، جمال احمد ، توفیق احمد، محمد صالح ، محمد قاسم ، اور بھی بہت سے سامعین کے ساتھ ساتھ سامعات کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے