غیاث الدین قدوائی میموریل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ہنر میلہ اور ’’تذکرۂ اسلافِ بارہ بنکی‘‘ کتاب کا رسمِ اجرا

بارہ بنکی(ابو شحمہ انصاری) غیاث الدین قدوائی میموریل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہنر میلہ کے موقع پر، بارہ بنکی کی شخصیات پر مرتب کردہ کتاب ’’تذکرۂ اسلافِ بارہ بنکی‘‘ کا رسمِ اجرا ۲۲؍ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ٹاؤن ہال، بارہ بنکی میں سابق کابینی وزیر اروند سنگھ گوپ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں نعیم خان نے کتاب کی اہمیت اور اس کتاب کو سراہتے ہوئے فرحان بارہ بنکوی کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا: بارہ بنکی ہمیشہ سے بزرگوں، صوفیوں، شاعروں اور سماجی و سیاسی شخصیات کا گڑھ رہا ہے۔ یہ کتاب ان کی خدمات اور ان کو جاننے کے کیے ایک ذخیرہ ہے۔ اس کم عمری میں فرحان بارہ بنکوی کی یہ کاوش لائق مبارک باد ہے۔ 

سابق کابینی وزیر اروند سنگھ گوپ نے کتاب کی پسندیدگی اور تحقیقی کام پر خوشی کا اظہار کیا اور ہنر میلہ کے انعقاد کے لیے غیاث الدین قدوائی میموریل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اس کے اراکین کی خدمات کو سراہا۔ کتاب کے اجرا پر ایم ایل اے سریش یادو نے فرحان بارہ بنکوی کو ان کی تصنیف اور تحقیقی کام کے لیے مبارک باد پیش کی۔

اخیر میں پروگرام کی کنوینر ارم غیاث قدوائی نے ہنر میلہ کے انعقاد کے مقاصد و عزائم کا ذکر اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فراز قدوائی، ڈاکٹر اے ایچ عثمانی، مولانا نور الحسن قاسمی، ہمایوں نعیم خان، اجے کمار ورما ببلو، نگر پالیکا چیئرمین شیلا سنگھ، سابق ایم ایل اے رام گوپال راوت، فرخ قدوائی وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے