دورِ حاضر بجا طور پر علم اور ٹکنالوجی کا دور ہے۔ آج ہر ہاتھ میں اینڈرائیڈ فون معمول کی بات ہو چکی ہے۔ لہذا پی۔ڈی۔ ایف۔ کتاب پڑھنا آسان اور ہر کسی کی دسترس میں ہے۔ اس کے دیگر فوائد بھی ہیں۔ اس خیال سے بھی ہمیں اتفاق ہے کہ پی۔ڈی۔ایف۔ کتابوں کے چلن کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ لیکن پی۔ڈی۔ایف۔ کتابوں سے فوائد ذیادہ حاصل ہوتے ہیں جبکہ ہمیں نقصانات کم نظر آتے ہیں۔ آئندہ سطور میں ہم ان دونوں کو پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
❇️ پی۔ ڈی۔ایف۔ کتابوں کے فوائد:
👈 مفت حاصل ہوتے ہیں، لہذا پیسوں کی بچت ہوتی ہے۔
👈 دنیا جہاں کی کتابیں گوگل اور دوسرے سرچ انجن پر حاضر ہیں۔مطلوبہ کتاب تلاش (search) کرنا انتہائی سہل اور آسان ہے۔ انھیں کسی بھی ڈوائس کمپیوٹر، ٹیبلیٹ، یا موبائل فون پر پڑھا جاسکتا ہے۔
👈 ہزاروں کتب کی ورق گردانی کی ضروت نہیں، بس ایک انگلی کی جنبش کافی ہے۔
👈 جدید ٹکنالوجی نے مختلف ٹولز کے ذریعہ انھیں بہت بہتر بنا دیا ہے۔ مثلاً تفہیم القرآن ایپ کو لیجیے۔ اس پرfind Ayah’ Search ‘ feedback’ Library’ جیسے ٹولز سے ہم تلاوت مع ترجمہ، اردو لفظ ،عربی لفظ، آیت یا کوئی موضوع لکھتے ہی پوری تفہیم القرآن سے مطلوبہ تلاش سامنے آجاتی ہے۔
👈 وقت کی بچت، ٹال مٹول سے اعراض،گھر میں ذخیرہ اور الماریوں سے نکل کر کتاب آپ کی مٹھی میں۔
👈 شرعی طور سے استعمال کی مکمل اجازت ("پی۔ڈی۔ایف کتابوں کی شرعی حیثیت” از: ڈاکٹر حافظ زبیر)
👈 کسی کو مستعار دے کر ضائع ہوجانے یا کوئی اہم کتاب چوری ہوجانے کا کوئی کھٹکا نہیں۔ مانگنے والے کو بلا تردد دے سکتےہیں۔
👈 پی۔ ڈی۔ ایف۔ کتابیں بیچی نہیں جاتی اور وہ ہارڈ کاپی کے مشتہر (Advertesment) ہونے کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ مصنف اور پبلیشیر کے حقوق ذیادہ متاثر نہیں ہوتے، پھر جنھیں کتاب ہارڈ کاپی کی شکل میں درکار ہوتی ہے وہ خرید لیتے ہیں۔
👈 دنیا بھر میں شائع ہونے والی کتابیں آسانی سے دستیاب ہو جاتی ہیں۔ مثلاً پڑوسی ملک سے اپنی ضرورت کی کتاب ہارڈ کاپی کی شکل میں منگوانے میں کافی دشواری پیش آتی ہے۔ پھر اضافی خرچ آتا ہے، وہ الگ ہے۔
👈 پی۔ ڈی۔ ایف۔ کتاب میں مخصوص الفاظ یا جملے تلاش کرنا آسان کام ہے۔ کچھ پی۔ ڈی۔ ایف۔ ریڈرز میں نوٹ لینے کی سہولت بھی رکھی گئی ہے۔
👈 پی۔ ڈی۔ ایف۔ فارمیٹ میں قدیم و جدید مخطوطے (Manuscript) بھی دستیاب ہوسکتے ہیں۔ جیسے کہ نایاب تاریخی دستاویزات، علمی کتب اور تحقیقاتی مقالے وغیرہ۔
👈 اپنی دعوت (Idialogy) یعنی اسلام کی تبلیغ واشاعت نیز عوام تک اپنے نظریات کو پہونچانے کا یہ ایک اچھا ذریعہ ہے۔ لوگوں کو اپنے نظریات سے قریب کیا جاسکتا ہے۔
👈 یہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھے شخص کی دسترس میں ہونے کی وجہ سے وسیع حلقہ تک رسائی کا آسان ترین ذریعہ ہے۔
👈 پبلیشرز اپنے مواد اور ریسرچ کو مفت یا پریمیم وائز مہیا کرا سکتے ہیں۔ مواد اور ریسرچ خریدنے کے لیے دستیاب ہو تو تنظیمیں حسبِ موافق مواد خرید کر اُسے مفت مہیا کرا سکتی ہیں۔اس طرح کی کوئی درمیانی شکل نکالی جا سکتی ہے۔ جس سے نظریات بھی عام ہو سکیں گے اور پبلیشرز کو مالی تعاون بھی حاصل ہوسکے گا۔
❇️ پی۔ ڈی۔ ایف۔ کتابوں کے چند منفی اثرات
👈 پی۔ڈی۔ایف۔ سے جہاں کتاب کی تشہیر ہونے سے ہارڈ کاپی کی فروفت میں اضافہ ہوسکتا ہے، وہیں متوقع کمی کا بھی امکان ہے۔ جس سے مصنف اور پبلیشیر کا کچھ نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
👈 مطالعہ کے رحجان میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔ کتاب سامنے نہ ہونے کی صورت میں اسے ڈھونڈ کر پڑھنے سے دلچسپی نہیں ہوتی،
ہی پی ڈی ایف۔ ضرورت پڑھنے پر ہی انسان کھولتا ہے۔ کتاب سامنے ہو تو آدمی اٹھا کرکچھ پڑھ ہی لیتا ہے ۔
👈 پی۔ ڈی۔ ایف۔ کتابوں سے جعلی اور غیر مستند مواد بھی گردش کر سکتا ہے۔
👈 ایسے ادارے جو تجارت اور نفع کی بنیاد پر چلائے جاتے ہیں یا جو ادارے کتابوں سے حاصل ہونے والے نفع سے اپنے دوسرے کام چلاتے ہیں ۔پی ڈی ایف شئیر کردینے سے ان کی آمدنی اور منافع متاثر ہوتا یے۔
👈 دینی کتابوں کی تجارت میں نفع زیادہ ہوتا ہے اور کھپت بھی بہت ہوتی ہے۔ لوگ ثواب کی نیت سے دینی کتابیں خرید کر مفت تقسیم کرتے ہیں۔ بعض جماعتیں مہمات چلاتی ہیں اور جماعت کے پیسوں سے لاکھوں کی کتابیں خرید کر بانٹ دیتی یے جس سے ان پبلیشرز کوبھاری منافع ملتا ہے۔ اگر ان کتابوں کی پی۔ ڈی۔ ایف۔ بنادی جائے تو اداروں کا منافع کم ہو جائے گا ۔اس لیے بھی پبلیشر کتابوں کی پی ڈی ایف بنانے اور ترسیل کرنے کی حمایت نہیں کرتے۔
از :عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910