کنڈل (Kindle) کیا ہے؟ کتاب برقی، مزہ ورقی

کِنڈَل ( Kindle) برقی کتابیں پڑھنے کا ایک زبردست اور بےمثال آلہ ہے۔یہ ایک ایسا آلہ ہے جس پر آپ گھنٹوں کتابیں پڑھتے رہیں آپ کی آنکھ پر کوئی فرق نہیں پڑےگا،اس لیے کہ اسے صرف کتابیں پڑھنے کےلیے ہی بنایا گیا ہے اور بعض کتابیں سن بھی سکتے ہیں،اس کا وزن بھی زیادہ نہیں ہوتا جس کی بنا پر آپ اسے دستی کتاب کی طرح استعمال کرسکتے ہیں،برخلاف لیپ ٹاپ،کمپیوٹر اور آئی پیڈ کے،کیوں ان آلات پر مستقل کتابیں پڑھنے سے آپ کی آنکھیں متأثر ہوسکتی ہیں اور دیگر سہولیات بھی مفقود ہیں۔

کنڈل پر مفت اور قیمتا دونوں طرح کی تقریبا تمام مشہور زبانوں میں کتابیں دستیاب ہیں،مزے کی بات یہ ہے کہ آپ اپنے پاس پی ڈی ایف فائل وغیرہ فائل میں موجود کتابیں بھی اس میں بھیج کر پڑھ سکتے ہیں ساتھ ہی ساتھ جس لفظ کا مفہوم سمجھنا ہو،اس پر کلک کرکے لغت میں اس کا معنی،وکی پیڈیا میں موجود اس کی تفصیل اور ٹرانسلیٹر سے اس کا لفظی ترجمہ بھی دیکھ سکتے ہیں،کنڈل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ دھوپ اور اندھیرے میں بھی اس سے استفادہ جاری رہتا ہے۔

کنڈل کی فائل

کنڈل کی کتابیں موبی (MOBI) فائل میں ہوتی ہیں،لیکن پی ڈی ایف اور ڈوک فائل بھی اس پر پڑھی جاسکتی ہے اردو کی کتابیں کنڈل پر نہ کے برابر ہیں جس کی بنا پر اردو پڑھنے والے زیادہ تر پی ڈی ایف فائلیں کنڈل پر سینڈ کرکے پڑھتے ہیں اسی طرح اردو لغت کنڈل پر نہ ہونے کی بناپر اردو الفاظ کا مفہوم سمجھنے کےلیے الگ ڈکشنری کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

خلاصہ یہ کہ برقی کتابیں پڑھنے کےلیے کنڈل ایک زبردست ڈیوائس ہے،لہٰذا اگر آپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں،تو یہ آپ کے لیے ایک بہترین بک ریڈر ہے۔

اردو اداروں اور اردو کے فروغ کے لیے سرگرم افراد کو اس کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے کنڈل پر زیادہ سے زیادہ اردو کتابیں فراہم کروانے کی سمت میں قدم اٹھانا چاہیےـ

تحریر: عابد حسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے