بجنور۔(پریس ریلیز)۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) اترپردیش شاخہ کے زیر اہتمام ریاستی سطح کا خصوصی پروگرام 17نومبر 2024کو بجنور میں اختتام پذیر ہوا۔ اس اہم تقریب میں نئی ریاستی کمیٹی اور ریاستی صدر کا انتخاب کیا گیا۔ اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی تبدیلی کے موضوع پر بھی سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ویمن انڈیا موؤمنٹ کی راجستھان کی ریاستی صدر سیدہ فریدہ نے کہا کہ "خواتین کو با اختیار بنائے بغیر، معاشرے کی مجموعی ترقی ممکن نہیں ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگاکہ خواتین اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے آگے آئیں اور معاشرے میں قائدانہ کردار ادا کریں۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی ورکنگ صدر معید ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویمن انڈیا موؤممنٹ ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے، جو خواتین کے لیے انصاف، مساوات کی لڑائی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
ویمن انڈیا موؤمنٹ کے ریاستی انچارج محمد فرقان نے کہا کہ اپنے خطاب میں کہا کہ سماج کی ترقی کے لیے خواتین کی شرکت نہ کہ ایک آپشن ہے بلکہ ضروری ہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف تنظیم مضبوط ہوگی بلکہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی۔ پروگرام کی ناظم ڈاکٹر اجمین نے کہا کہ آج ویمن انڈیا موؤمنٹ کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد میرے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ یہ تنظیم خواتین کے حقوق اور ان کو باا ختیار بنانے کے لیے پوری لگن سے کام کرتی ہے۔ آج نئے ریاستی صدر کا انتخاب اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، مجھے یقین ہے کہ نئی صدر خواتین کے حقوق اور انصاف کے لیے جدوجہد کو مضبوط کریں گی۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ صرف ایک تحریک نہیں ہے بلکہ سماجی اصلا ح کا عمل ہے اور ہم سب کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ویمن انڈیا موؤمنٹ کی نو منتخب ریاستی صدر اریبہ خاتوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تہہ دل سے ویمن انڈیا موؤمنٹ کی قیادت اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اور مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔ ریاستی صدر کی حیثیت سے میرا عزم ہے کہ میں خواتین کے حقوق حاصل کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے کام کروں گی اور سماج میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کروں گی۔ میں تمام بہنوں سے گذارش کرتی ہوں کہ اس تحریک کو مضبوط کریں اور ایک ایسا معاشرہ بنانے میں مدد کریں جہاں خواتین، بااختیار اور عزت دار ہوں۔ یہ عہدہ ہم سب کے لیے ایک ذمہ داری ہے اور ہم اسے انتہائی ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ انجام دینے کا عہد کرتے ہیں۔ پروگرام کے دوران ویمن انڈیا موؤمنٹ، اترپردیش کی درج ذیل نئی ریاستی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس کے تحت، اریبہ خاتون، ریاستی صدر، اڈوکیٹ سومیا سنگھ، ریاستی نائب صدر، راشدہ ناز، ریاستی نائب صدر، مصباح خاتون، ریاستی جنرل سکریٹری، زینب سرور، ریاستی سکریٹری، شائنہ سمیع، ریاستی سکریٹری، نازیہ خاتون، خازن اور نوشین مسرور،، محسنہ، سنیتا دیوی،، نورجہاں ریاستی کمیٹی اراکین کے طور پر منتخب ہوئیں۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں خواتین شریک رہیں۔