اجتماع ارکان جماعت اسلامی ہند 2024، پروگرام کی جھلکیاں اور عملی پیغام

جماعت اسلامی ہند ایک کیڈر بیس جماعت ہے ۔ متفقین ،کارکنان ،ہمدرد اور ارکان اس کی طاقت ہیں ۔
جماعت میں مرد وخواتین ارکان کی تعدادمرد 12533,خواتین 5318 کل 17851 ہے۔ ملک کے 5576 مقامات پر نظم جماعت قائم ہے۔
خواتین کی شمولیت
تحریک میں خواتین کی تعداد میں 115%کا اضافہ اس بات کا اشاریہ Indicator ہے کہ جس طرح عام سماجی زندگی اور تعلیم کے میدان میں مسلم خواتین کی شرکت فعالیت بڑھ رہی ہےاس کا اظہار اسلامی تحریک میں خواتین کی شرکت و فعالیت کی صورت میں بھی رونما ہو رہا ہے .

Students Islamic organisation of India(SIO).
نے جماعت کو مقام سے مرکز تک افراد کار اور قیادت کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا یے۔

National Federation of GIO.گرلس اسلامک آرگنائزیشن۔

Children Islamic Organisations (CIO)قائم ہیں ۔

2015 کے بعد ارکان جماعت کا یہ اجتماع 15/16/17 نومبر 2024 ،وادی ھدی ،حیدرآباد میں منعقد ہوا۔اس کا مرکزی موضوع عدل و قسط تھا۔
کل ہنر ارکان کے اجتماعات یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ ہر ریاست کے ارکان سے ملاقات ،تبادلہ خیالات ،آپس میں تعارف ،کاموں سے باخبری اور تجربات سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملتی ہے۔ اجتمائی ماحول سے تربیت،نیا عزم وحوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔
جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ اس کے افراد اور اسلامی تحریکی لٹریچر ہے۔وقت کی پابندی،اخلاص اور نظم اس کی شان ہے۔ ارکان جماعت کو اجتماع ایپ کے ذریعہ معلومات فراہم کی گئی تھی ۔ہر رکن جماعت کو اجتماع میں شرکت کے لیے ڈیلی گیٹ فیسDeligate 3000/.روپے اجتماع سے پہلے ہی جمع کروانے کی ہدایت تھی ۔وہ ارکان جماعت جو کسی عذر شرعی سے شریک اجتماع نہ ہو سکتے ہوں وہ بھی پہلے ہی سے اجازت لے لیں اور اپنی مندوب فیس Delegate Feesلازما جمع کرادیں۔

معاون امیر جماعت نے اوپن سیشن میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اجتماع کے 50%سے زائد اخراجات ارکان جماعت Delegate فیس سے پورے ہوئے،اللہ نے ان کے پیسے میں برکت عطا کی۔

پروگرام کی جھلکیاں
*درس قرآن
*خطبہ استقبالیہ
*کلیدی خطاب؛امیر جماعت اسلامی ہند۔۔
*دس سالہ اجمالی وتجزیاتی رپورٹ:قیم جماعت(سکریٹری جنرل)
*خطبہ جمعہ
*تبدیلی ساز شخصیتوں کی متاثر کن کہانیاں*

(اصلاح معاشرہ،تذکیہ وتربیت،ظلم کی مزاحمت،تعلیمی ادارہ سازی)
*تحریکی فکر اور اس کی اساسیات:ڈاکٹر حسن رضا
*امت کی تعمیر وترقی اور تحریک اسلامی
*عصر حاضر میں سیرت کی رہنمائ
*دعوت ،اصلاح،تربیت وخدمت ہر رکن کی ذمہ داری
*تذکیر بالقرآن
*تحریکی حمیت،تعلقات کی خوشگواری اور اجتمائی استحکام
*دعوت دین کچھ عملی نمونے
*اوپن سیشن برائے سوالات وجوابات*
*متوازی سیشن
*طلبہ ,نوجوان اور تحریک اسلامی
*طالبات میں اسلامی تحریک کا تیز رفتار فروغ
*خواتین میں اسلامی تحریک،نئی ضرورتیں نئی جہتیں
*عالمی منظر نامے اور ہماری تحریک
*تحریکی کام کے کچھ مثالی عملی نمونے*
*ہفتہ واری اجتماع
*برادران وطن میں کام اور *دعوت دین
*افراد تحریک کے ذریعہ *خدمت خلق
*دیہی علاقوں میں اثر و نفوذ
*میڈیا کے ذریعے سماجی نفوذ
*اداروں کے ذریعے اسلام کی عملی شہادت
*اختلافی امور میں تحریک اسلامی کا مسلک اعتدال:مولانا رضی الاسلام ندوی
*تحریکی تقاضوں میں اعتدال و توازن
*قراردادیں۔*تجدید عہد ۔
*کلمات تشکر۔
اختتامی خطاب :امیر جماعت اسلامی۔*دعا ۔۔۔۔۔۔۔

اوپن سیشن میں ارکان جماعت نے داخلی اور خارجی نظم پر کھل کر سوالات پوچھے اور مرکزی قیادت نے تشفی بخش جوابات دیے ۔تحریک اسلامی نے اپنے لٹریچر کو ملک کی بڑی زبانوں میں ترجمہ کیا ہے۔ ایک اہم ساوال کا جواب دیتے ہوئے قیم جماعت نے فرمایا کہ ہم
سوشل میڈیا پر تحریک کی آواز بنیں
Be the vice of tahreek in SOCIAL MEDIA
ہمارے لٹریچر کو جدید ذرائع ابلاغ، ٹکنالوجی،سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا ،الیکڑانک میڈیا پلیٹ فارمز سے لٹریچر کی PDF,Ebook ,Audio book اور جدید طریقے استعمال کر کے ہمیں اسےعوام تک پہنچانے کی شدید ضرورت ہے۔اس کام کے لیے مکتبہ اسلامی نے بھی کچھ کتابوں کے پی ڈی ایف تیار کیے ہیں ۔آپ ان پی ڈی ایف کو پھیلائیں۔دعوتی نقطہ نظر سے ہماری فکر کو عام ہونا چاہیے البتہ نظم سے اجازت لی جائے ۔

ادراک شوکیس Exhibition
جماعت اسلامی ہند کی ذیلی تنظیموں ،اداروں کاموں ،سرگرمیوں،بعض ہم خیال اداروں اور ارکان کے ذریعے تحریکی مقاصد اور میقا تی مشن کی سمت جو مفید کام ہورہے ہیں ان کو قریب سے دیکھنے ،سمجھنے کا موقع فراہم کرنے اور تعارف کے لیے خوبصورت،معلوماتی شوکیس Exhibition کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ہر رکن جماعت کو کم ازکم 90 منٹ وقفوں کے دوران یہاں وزٹ کرنا اور استفادہ کرنا لازمی تھا ۔
ارکان جماعت نے تمام پروگرام سے استفادہ کیا۔ دوسری ریاستوں کے ارکان سے یہاں کے مسائل اور جماعت کے کاموں کے سلسلے میں گفتگو کی اور کام کو سمجھنے کے لیے نئے میدانوں سے تعارف حاصل کیا۔

امیر جماعت کے دوعملی سلوگن

(1)جرات
Effort. جدوجہد
رفاقت. Companionship
استقامت Stead fastneed
تربیت. Training/Tarbiya

(2)Year of RISE

R. ..Maximum
connections with Bradranewatan.clearing theirs Minds.

I…individually
contributions (Dawah,Islah,Tarbiyah,khidmat)

S…Solid shift in public openion

E…Engagement with all sections of Muslim Ummah

تحریر: عبدالعظیم رحمانی ملکاپوری
9224599910

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے