کلکٹریٹ مظفر پور کے صدر دروازہ پر اردو لکھوانے کے لئے مل رہی ہیں مباکبادیاں

محمد رفیع کی جتنی تعریف کی جائے کم ہوگی، کلکٹر سبرت کمار سین کی اردو دوستی رنگ لائی : محفوظ احمد عارف

قومی اساتذہ تنظیم کے سبھی عہدیداران’ ارکان اور اردو علمبرداروں کو بےحد مبارکباد، محبان اردو کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی، اردو کو اس کا جائز حق ملا : ڈاکٹر منصور معصوم

مظفر پور ، 28/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) مظفر پور کلکٹریٹ کے صدر دروازہ پر اردو میں کلکٹریٹ مظفر پور لکھ دیا گیا ہے اس طرح سے قومی اساتذہ تنظیم بہار کی دیرینہ مانگوں کی تکمیل ہو چکی ہے، قومی اساتذہ تنظیم اور اس کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع کی مسلسل کی گئی محنتوں اور کاوشوں کا سبھی اعتراف کر رہے ہیں اور مختلف تنظیمیوں کے سربراہان و محبان اردو مباکباد پیش کر رہے ہیں۔
مہر عالم چمپارنی، جوائنٹ سکریٹری آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نے محمد رفیع سےکہا ماشاء اللہ ،کوشش رنگ لائی، محنت جاری رکھیں، کامیابی ملتی ہی رہے گی، ان شاءاللہ، اس کے لیے آپ اور آپ کی پوری ٹیم لائق مبارکباد ہیں۔
جمشید حسین کہتے ہیں قومی اساتذہ تنظیم کی ٹیم دن رات اردو کی ترقی کے لئے محنت کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ قومی اساتذہ تنظیم کے سبھی ممبران اردو کی ترقی میں آگے ہیں اور آگے رہیں گے۔ عبدالخالق قاسمی نے کہا کہ قومی اساتذہ تنظیم کی پوری ٹیم دلی مبارکباد کی مستحق ہے۔ اللہ آپ سب لوگوں کی جد وجہد اور محنت شاقہ کو قبول فرمائے اور مزید کام لے۔ شہر کے مشہور و معروف شاعر محفوظ احمد عارف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیم و محمد رفیع سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب محمد رفیع صاحب کی جتنی تعریف کی جائے کم ہوگی ساتھ ہی ساتھ مظفرپور کے کلکٹر عزت مآب سبرت کمار سین کی اردو دوستی رنگ لائی، ان کو میری جانب سے اور مظفرپور کے ہندو، مسلم اور وہ تمام اردو دوستوں کی جانب سے گلہائے شکریہ پیش ہے قبول ہو۔ مشہور صحافی و مؤرخ آفاق اعظم نے کہا محمد رفیع زندہ باد، زندہ باد، زندہ باد۔ وہیں مشہور صحافی جناب اسلم رحمانی نے بھی دل سے مبارکباد پیش کیا۔ ڈی ڈی او مشہری مظفر پور اسے بڑی کامیابی بتاتے ہیں اور انہوں نے قومی اساتذہ تنظیم زندہ باد کا نعرہ لگایا، وہیں ندیم انور نے کہا تنظیمیں تو بہت ساری ہیں مگر آج اردو کے لیے کوئی تنظیم حقیقی طور پہ متحرک ہے تو وہ ہے قومی اساتذہ تنظیم ،لگاتار کاوشوں کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔ محمد رضوان نے کہا قومی اساتذہ تنظیم مظفر پور، بہار کی لگاتار جدوجہد اور انتھک کوشش بارآور ہوئی کہ کلکٹریٹ کے صدر دروازہ پر اردو کو بھی جگہ ملی جس کا مطالبہ قومی اساتذہ تنظیم مطفرپورمدت سے کرتی ارہی تھی۔ مذکورہ تنظیم اردو کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔ تنظیم کے تمام اراکین یقینآ اس کار ہاۓنمایاں کے لۓ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تنظیم امارت مظفر پور کے جنرل سیکرٹری صبغت اللہ رحمانی نے کہا قابل مبارک باد ہے قومی اساتذہ تنظیم کے تمام ارکان خاص طور سے جناب رفیع صاحب جن کی کاوشوں سے اج یہ کامیابی ملی ہے۔ اسکولر امام الدین امام نے کہا ماشاءاللہ، لائق تحسین عمل۔ قمر مصباحی صدر و محمد امیراللہ سیکریٹری بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نے بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا ہے۔ ابوٹا کے صدر ڈاکٹر منصور معصوم نے کہا قومی اساتذہ تنظیم کے سبھی عہدیداران’ ارکان اور اردو علمبرداروں کو بےحد مبارکباد۔ محبان اردو کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ اردو کو اس کا جائز حق ملا۔
کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھیرے تو کیا ہوا
مایوس تو نہيں ہیں طلوعِ سحر سے ہم

ان تمام شخصیات کے علاوہ محمد ریاض، مظہر وسطوی ویشالی، ڈاکٹر مطیع الرحمان عزیز، ندیم، انور، فرید انصاری سیتا مڑھی، انور حسین مسلم بیداری کارواں کے صدر، جمیل اختر، ڈاکٹر صبغت اللہ حمیدی، صبغت اللہ رحمانی، پروفیسر عالم صدیقی، حافظ عبدالرحیم رحمانی، یعقوب امان، مولانا شوکت علی، اعظم بھائی کٹرہ، واصف جمال دربھنگہ، سہیل اعظم، نور حسن، عرفہ نورین، محمد رازق، جگنو، معصوم حسنات اور آفاق احمد وغیرہ نے بھی دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے