لکھنؤ: آج مدرسہ چشمہ فیض ململ ملحقہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے طلباء کے درمیان المؤمن القوی خیر من المؤمن الضعیف ( طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے) کے پیش نظر مدرسہ سے دور ایک باغ میں ایک دلچسپ پروگرام بعنوان ” رحلة ترفيهية ” منعقد ہوا ، جس میں عربی و اردو زبان میں مکالمہ ، رسی دوڑ ، جلیبی ، دوڑ ، کبڈی کا دلچسپ مسابقہ ہوا ، طلباء اور اساتذہ نے خوب دلچسپی ودلجمعى کا مظاہرہ کیا ، جناب حضرت مولانا فاتح اقبال ندوی قاسمی مہتمم مدرسہ چشمہ فیض ململ ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں کہ ہمارے طلبا ہرمیدان میں کامیاب ہوں اور چست رہیں ، ان ہی کی شب وروز کی محنت نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا ۔ جلیبی دوڑکے مقابلہ میں توصیف اول ، محمد عیان دوم اور محمد سرفراز سوم انعام کے مستحق قرار دیے گئے ، کبڈی میچ میں ریاض ثانویہ رابعہ اور دلشاد ثانویہ ثالثہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلایی جبکہ دوڑ کے مقابلہ میں طفیل درجہ اعدایہ نے اول پوزیشن حاصل کیا اور رسی دوڑ میں کپتان سرفراز کی ٹیم فاتح قرار پائی ، اس کھیل کے ریفری ماسٹر رییس صاحب اور ماسٹر فہیم صاحب تھے ، اس موقع پر جملہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ مولانا معین احمد ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ چشمہ فیض ململ ، مفتی سلیم الدین قاسمی ، مولانا محمد ضیاء الحق ندوی ، مولانا علی حسن قاسمی ، مولانا گلزار مظاہری وغیرہم "موجودتھے ۔
رحلہ نہایت خوش اسلوبی سے اختتام کو پہنچا اور َلذیذ کھانے سے لطف اندوز ہوکر خوشگوارموڈ میں سب واپس اپنی منزل تک لوٹے ..