اصلاح معاشرہ کانفرنس و جشن دستار بندی کا ہوا انعقاد

دینی ادارہ کو آگے بڑھائیں گے تو دین اور ایمان کی حفاظت ہوگی، علم کے بغیر انسان یتیم ہے : عبدالسلام انصاری

مظفر پور، 4/ دسمبر (وجاہت، بشارت رفیع) جامعہ مشکواۃ العلماء بہ مقام بیریا، کانٹی مظفر پور کے صحن میں مورخہ 30 نومبر، بروز سنیچر، بوقت بعد نماز عشاء بنام اصلاح ملت کانفرنس و جشن دستار بندی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر جہاں ہندوستان کے نامور علماء و شعراء کی شرکت ہوئی وہیں مہمان خصوصی عزت مآب، عالی جناب عبدالسلام انصاری سابق چیئرمین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار کی شرکت بھی ہوئی۔ جناب انصاری نے اپنے خصوصی خطاب میں تمامی ملت کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دینی ادارہ کو آگے بڑھائیں گے تو دین اور ایمان کی حفاظت ہوگی۔ دینی ادارہ کو آگے نہیں بڑھانے پر آیمان نہیں بچ پائے گا۔ علم کے بغیر انسان یتیم ہے، حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا علم سیکھنے کی ضرورت پڑے تو چین بھی جایا کرو۔ علم کی بدولت ہی آپ اونچائی کو حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ نے دیکھا ہوگا اسی ہندوستان میں اے پی جے عبدالکلام اتنے بڑے سائنٹسٹ بنے جس بنا پر وہ ہندوستان کے صدر جمہوریہ بھی بنائے گئے۔ جب یہ ہندوستان انگریزوں کے غلامی سے آزاد ہوا تو علم ہی کی بنا پر ملک کا پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو بنایا گیا۔ ملک میں جو بڑے تعلیمی ادارے، یونیورسٹی گرانٹ کمیشن وغیرہ نظر آرہے ہیں وہ مولانا ابوالکلام آزاد کی ہی دین ہے۔ اس لئے ملک کے مسلمانوں کو آگے بڑھنا ہے تو تعلیم حاصل کرنا ہوگا۔ جناب انصاری نے یہ بھی کہا کہ کار نیک میں جہاں کہیں بھی ھماری ضرورت آپ محسوس کریں میں آپ کے ساتھ ہوں۔ آج کی اس تقریب کی قیادت جناب عبدالقادر کر رہے تھے وہیں اس کی صدارت مولانا ثناء اللہ اطہر مصباحی نے کی اور نظامت کے فرائض ادیب گوہر مظفر پوری نے ادا کئے۔ آج کے شرکاء میں ماسٹر نظیر صاحب پرنسپل اپگریڈیڈ مڈل اسکول سداعت پور، عبدالحمید، محمد شمشاد، وصی اختر، سابق مکھیا معصوم احمد وغیرہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے