سرسید ڈے کے موقع پر مضمون نویسی کا انعقاد

حاجی پور (محمد آصف عطا) شعبہ اردو ویشالی مہیلا کالج حاجی پور کے زیر اہتمام سر سید ڈے پر مضمون نویسی و تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔کالج کی طالبات نے مقابلے میں اپنی شمولیت درج کروائی۔سر سید کی تعلیمی نظریہ،سر سید کے افکار و نظریات،سر سید اور علی گڑھ تحریک جیسے عناوین پر طالبات نے مضمون لکھا۔ اس موقع پر شعبے کی استاد ڈاکٹر شبانہ پروین نے اپنی جانب اور شعبے کی جانب سے کالج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سر سید جیسی عظیم شخصیت صدیوں میں جنم دیتی ہے سرسید کے افکار و اعمال پر ہم سبھوں کو عمل کرنی چاہیے۔ہم سر سید کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کر کے اپنے مستقبل کو تابناک کر سکتے ہیں۔اس کے بعد شعبےکی استاد ڈاکٹر شبنم پروین نے سر سید کے حالات و کوائف پر سیر حاصل گفتگو کیں اور کہا کہ آج ہم پر ضرری ہے کہ ہم سر سید کے نظریات کو عام کریں۔سر سید کے ذریعے چلائی گئی تحریک نے نہ صرف اردو ادب کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو بھی بحران سے نکالا ہے سر سید نہیں ہوتے تو آج ہندوستان میں جامعہ اور اے ایم یو نہیں ہوتے اور اگر یہ دو ادارے نہیں ہوتے تو ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے اعلی تعلیم شائد ادھورا خواب ہوتی۔شرکاء محفل میں شہناز پروین،انجم پروین، رومی پروین،ثانیہ تبسم،شگفتہ صدیقی، شازیہ پروین اور ثنا پروین موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے