جمال الدین صاحب سے اردو اسکول کو ہندی بنانے کی قومی اساتذہ تنظیم نے کی شکایت

  • جمعہ کو ہی ہو چھٹی، اور اردو میں لکھوایا جائے اسکولوں کا نام : قومی اساتذہ تنظیم

گوپال گنج، 17/ جون، تھاوے بلاک کے اندر واں بیرم کے مسائل کا بھی حل نکالا جائے ۔جمعہ کو ہی چھٹی ہو اور اسکول کا نام اردو میں لکھوایا جاۓ۔ یہ مانگ قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج نے ضلع پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ جمال الدین صاحب سے مل کر کی ہے۔ ضلع پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ گوپال گنج جناب جمال الدین صاحب سے ان کی آفس میں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و سیکریٹری عبدالغفور میموریل فاؤنڈیشن محمد رفیع کی رہنمائی میں عبدالغفور میموریل فاؤنڈیشن کے صدر منہاج ڈھاکوی، قومی اساتذہ تنظیم گوپال گنج کے صدر صاحب حسین، جنرل سیکریٹری رفیع احمد، میڈیا انچارج محمد علی ظفر، محمد معراج تشنہ اور سماجی خدمتگار ذاکر علی انصاری وغیرہ نے مل کر اردو اسکولوں کے مسائل پر گفتگو کی اور کہا کہ جو اسکول مکتب تھا، اپگریڈ ہو کر سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری اسکول ہو گیا لیکن اس کا نیچر تو اردو ہی رہا پھر غیر اردو داں میڈم کس کی اجازت سے اسکول کو جمعہ کے بدلے اتوار کو بند کر رہی ہے یہ پوچھنا چاہئے اور اردو اسکول کے وجود کو بچانا چاہئے۔ جناب جمال الدین صاحب نے اس معاملے کو ترجیحی بنیاد پر پتا کر اس سے جواب طلب کرنے کی یقین دلائی ہے۔ جناب رفیع نے اردو رسم الخط اور اردو اساتذہ و اردو کتاب سے متعلق چند مسائل سے بھی جمال الدین صاحب کو روبرو کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے