دھنباد/بہار: 27 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم ڈاکٹر سعید الاعظمی ندوی صاحب کی اہلیہ کل بتاریخ26 مارچ بروز جمعہ انتقال فرما گئیں ، اس کی تعزیت کیلئے جامعہ ام سلمہ میں ایک نشت کا انعقاد کیا گیا جسمیں جامعہ ام سلمہ کے بانی وناظم حضرت مولانا آفتاب عالم صاحب ندوی نے بڑے گہرے دکھ کا اظہار فرمایا ، انہوں نے کہا کہ مرحومہ بڑی نیک صفت خاتون تھی صوم و صلوٰۃ کی پابند تھی اللہ تعالیٰ نے ظاہری و باطنی کمالات سے نوازا تھا ، مزید کہا کہ حضرت مہتمم صاحب کافی ضعیف ہو چکے ہیں اور اس حالت میں ان کی اہلیہ کا رخصت ہو جانا غیر معمولی صدمہ ہے ، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے،۔ اس موقع پر مولانا مجیب الرحمٰن صاحب ندوی اور جامعہ ام سلمہ کی عالمیت پنجم کی بچیاں شامل تھیں، سبھوں نے قرآن پاک کی تلاوت کر کے ان کے حق میں دعا فرمائ