جمیعت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں: مفتی اظہار مکرم، جمعیت علماء ہندوستانی مسلمانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ: قاری عبدالمجید چودھری
اناؤ: 7 اپریل، ہماری آواز(ایجنسی)
7 اپریل مسجد اقصیٰ اتر دھنی میں جمعیت علماء اناؤ کی انتخابی میٹنگ مولانا مختار عالم مظاہری کی صدارت میں منعقد ہوئی، ریاستی سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری اور کانپور کے سکریٹری مفتی اظہار مکرم قاسمی بطور مشاہد موجود رہے، میٹنگ میں باتفاق رائے مولانا مختار عالم مظاہری صدر اور مولانا محمد سفیان جامعی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے۔
بدھ کی صبح 10 بجے مولانا ظفر الدین کی سرپرستی میں منعقدہ میٹنگ میں سابقہ کارروائی کی خواندگی و توثیق کے بعد مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر مفتی اظہار مکرم قاسمی نے تمہیدی خطاب کیا ، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا جمعیت علماء ہند کے ممبران کی تعداد گذشتہ ٹرم میں ایک کروڑ سے زائد تھی جو رواں ٹرم میں دوگنی ہوسکتی ہے ، جمعیت نے اپنے قیام 1919 سے ملک کی آزادی 1947 یعنی 28 سال تک مسلسل بے مثال قربانیاں پیش کیں ۔اور آزادی کے بعد سے اب تک دینی ،ملی تعلیمی، اصلاحی و رفاہی ہر میدان میں بحسن وخوبی مصروف عمل ہے، انہوں نے جمعیت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور اس کے مشن کو مزید رفتار دینے کی حاضری کو نصیحت کی، قاری عبدالمعید چودھری نےکہا جمعیۃ علماء ہند ہندوستانی مسلمانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ۔ جس کا ماضی شاندار اور قابل فخر ہے ۔ ملک میں مسلمانوں کے ملی ،سیاسی ،سماجی حقوق کا مضبوطی کے ساتھ مطالبہ کرنے والی یہی ایک تنظیم ہے، آغاز حافظ محمد فرقان کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، نعتیہ اشعار حافظ محمد شعیب نے پیش کیے،میٹنگ میں تحصیل وار یونٹ کے قیام، ہر سہ ماہ میں مختلف مقامات پر جلسوں کے انعقاد اور بعد رمضان حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی یاد میں ایک بڑے جلسے کے انعقاد کا بھی فیصلہ لیا گیا، اس موقع پر حافظ محمد شکیل ،قاری اظہارالحق ،مفتی ضیاء الدین ، حافظ فرمان ، شفاعت علی، مولانا بلال ، مولانا حسین ، مولانا ظفرالدین ،حافظ ندیم ،حافظ پرویز ، عقیل، مولانا غلام ربانی، مفتی منہاج وغیرہ موجود رہے۔
باکس
جمیت علماء کی انتخابی میٹنگ میں مولانا مختار عالم مظاہری کو باتفاق رائے مسلسل پانچویں بار صدر منتخب کیا گیا، علاوہ ازیں مولانا سلیم مظاہری اورحافظ محمد فرقان ناظم مدرسہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نائب صدور ، مولانا محمد سفیان جامعی جنرل سکریٹری ،حافظ محمد جاوید کانٹاگلزارپور خازن منتخب ہوئے۔