امّ المدارس دارالعلوم ديوبند كے استاذِحديث ونائب مہتمم حضرت مولانا مفتى راشدصاحب اعظمى دامت بركاتہم كا سہ ماهى رسالہ فيضانِ ولى اللّه پر توثيقى وتوصيفى تبصره

ازقلم … ارشدعلى قاسمى 9010681448
مديرِتحرير فيضانِ ولى اللّه
وسكريٹرى جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد

دارالعلوم بچكنده كا دينى علمى فكرى وتحقيقى ترجمان سہ ماہى مجلّہ فيضانِ ولى اللّه رياست تلنگانہ كے ايك اهم ضلع نظام آباد كى انتہائ معروف ومقبول شخصيت وبااثرعالمِ دين حضرت مولانا سيّدولى اللّه قاسمى صاحب رحمة اللّه عليہ كے نام سے منسوب وبطورِيادگار اسكى ترتيب اور نشرواشاعت كا آغاز كيا گيا چونكہ حضرت والا رحمة الله عليہ كى همہ جہت دينى خدمات وملّت اسلاميہ كے تئيں فكروكرب اسقدر وسيع وعميق ہيكہ اسكو كسى ايك رسالہ يا كسى ايك كتابچہ پر نذرِانحصار نهى كيا جاسكتا ہے حق بنتا ہيكہ حضرت كے نام سے بطور ايصال ثواب وبطريقۂ استمرار كوئ ايسا ظاهرًا عملى اقدام هو اور پهر يہ سلسلہ جارى بهى ركها جاۓ تاكہ حضرت رحمة الله عليہ لوگوں كے قلب ودماغ ميں اپنے دينى اسلامى اخلاقى ووسعتِ ظرفى خدمات وحسانات كے حوالہ سے زنده وتابنده رهے اور انكے فيوض وبركات سے عوام وخواص مستفيد هوتے رهيں اور ان سے اپنے علمى پياس بجهانے والے شاگردين ومتوسلين مولانا مرحوم كے كارہاۓ خير كو مزيد پروان چڑهاتے رهے … خير حديثِ رسول صلى الله عليہ وسلم او علم ينتفع بہ كا ہى ايك ادنى سا حصہ وكردار هے يہ رسالہ فيضان ولى الله اللّهم وفّقنا ويسّرامورنا

محترم قارئينِ كرام بفضلِ ايزد تعالى وتقدّس همارى يہ ادنى سى كوشش و كاوش رفتہ رفتہ دور دور تك ملك كے موجوده اكابرعلماء واساتذۂ دارالعلوم ديوبند كى خدمات ميں بغرضِ صلاح وفلاح پيش هورهى هے اور ابهى تك جن علماءكبار تك يہ رسالہ پيشِ خدمت رها هے الحمدللّه سبہوں نے كام كو بهت سراہا هے اور خوشى واطمنان كا اظهار بهى كيا هے اور دلى دعاوں سے بهى نوازا اور اسكو وقت كى ضرورت بهى بتلايا هے اور رسالۂ مذكوره كے سبهى منتظمين ومعاونين كيليۓ همّت وحوصلہ افزاء تأثّرات بهى قلبند كۓ ہيں فلله الحمد والثّناء على ذالك
الله تعالى اكابر علماء كا سايہ تادير عطاء فرما آمين

بالخصوص امّ المدارس دارالعلوم ديوبند كے اجلّ اساتذه ميں شامل مناظرِ اسلام استاذِتفسير واستاذِحديث اور نومنتخب نائب مہتمم دارالعلوم ديوبند حضرت مولانا مفتى راشدصاحب اعظمى دامت بركاتہم العاليہ نے ازخود مذكوره رسالہ كے متعلق اپنے قلبى وقيمتى تاثرات مختصرا تحرير فرماۓ ہيں حضرت كے درج كرده الفاظ يقينا همارے ليۓ كسى قيمتى سرمايہ ودرجۂ سند سے كم نهى هے اور باوجود همارى بے بضاعتى وتقصير كے همّت وحوصلہ كو جلا بخشنے اور مزيد كام ميں نكهار پيدا كرنے كيليۓ كافى هے …

حضرت كے تحرير كرده الفاظ جو علحده پرچى پر موجود هے هم بعينہ نذرِقارئين كررهے هيں ملاحظہ فرمائيں

آخر ميں عوام وخواص سے ايك دردمندانہ اپيل إينكہ آپ ازخود رسالہ كے ممبر بنيں اور ممبرسازى ميں اپنا رول ادا كريں تاكہ افاده واستفاده والا تعاون جارى رهے اور گهر گهر يہ رسالہ كى رسائ هونى چاهئيے تاكہ اسكا فيض عام وتام هو
آج اس دور كے ماحول وحالات كے تتاظر ميں اگر غور كريں تو ان جيسے رسالوں وماهناموں كى اهميت كافى بڑھ جاتى هے چونكہ دين واسلام سے دورى كے چلتے عوام الناس كى طبيعت ومزاج اجمال پسند واختصار طلب هوكررھ گيا هے بڑى جلد اور ضخيم كتابوں سے استفاده تو عنقاء هوتا جارها هے بس محرابوں وتابدانوں ميں سجاوٹ كا ذريعہ بن گئيں الّا ماشاءاللّه مطالعہ كا ذوق وشوق ركهنے والے احباب كچھ نہ كچھ آج بهى اس ترقّى يافتہ كہے جانے والے دور ميں بهى موجود هيں جو كتب بينى وذوق مطالعہ اپنے اندر ركهتے هيں ليكن ياد رهے كہ اكثريت اس سے عارى وخالى هے ہاں تهوڑے سے وقت كيليۓ كچھ مختصر سننے يا پڑهنے كو مل جاۓ يا كوئ تحرير نظر سے گذر جاے جو انتہائ مختصر ومعتبر ومفيد هو اسطرف ذهنيت كى كثرت پائ جاتى هے جيسے كوئ شاٹ كلپس ويڈيوز يا نواردات وتذكيرات والے اميجس هو يا لائن دو لائن دين وايمان سے متعلق كوئ ناصحانہ كلام هو يا پهر ايك قدم ذرا اور آگے بڑهے تو دينى رسائل وماهنامے هيں جسميں باعتبار وقت وحالات مختلف مضامين وعبرت آموز باتيں شائع هوتى هيں پهر بهى اسطرف توجہات كى قدرے رمق باقى هے جوكہ غنيمت هے تبهى تو بڑے اداروں وتعليم گاهوں اور اكابرين كى جانب سے ان رسالوں كا شيوع اهميت واستقامت سے جارى وسارى هے ….الحمدلله

خير همارا يہ رسالہ بنام فيضان ولى اللّه بهى ايك مختصر ومعتبر دينى رسالہ هے خاص طور پر همارے ضلع كيليے ايك جديد آغازِكار هے اور ضرور اسكى اهميت وافاديت اپنى جگہ مسلّم هے ابهى تو يہ رسالہ دور ابتدائيت وطفوليت ميں هے اور بالخصوص هم خادمينِ رسالۂ هذا كيليۓ ايك نيا ومنفرد تجربہ هے جو بهت هى همت كيساتھ هم نے اس پر عملى اقدام كيا هے اور الحمدلله پہلا اڈيشن جو طبع هوا وه گفٹ اڈيشن هم نے ركها تها جسكو عوام وخواص نے خوب سراہا اور پذيرائ كى اور اب دوسرا اڈيشن جو زيرِطباعت هے وه عنقريب ان شاءالله منظر عام پر آئيگا لهذا آپ سبهى قارئين احباب سے كام ميں سہولت وعافيت كيليۓ دعاوں كى درخواست هے …
اور ذات حق سبحانہ تعالى وتقدّس سے اميداينكہ يہ رسالہ ضرور چمكے گا اور ان شاءالله لوگوں كيليۓ نفع مند وباعثِ خير ثابت هوگا

دعاء هيكہ الله تعالى اس كارخير كو قبوليت عطاء كركے مولانا مرحوم كے حق ميں صدقۂ جاريہ اور همارے ليۓ اخروى نجات كا ذريعہ بناۓ …. آمين بجاه سيدالمرسلين

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے