میڈیکل یونین کے عہدیداران نے نشہ مکت سماج تشکیل دینے کا لیا عہد

جمیعت علماء لہرپور کی نشہ مخالف مہم کے تحت اہم میٹنگ کا انعقاد

لہر پور(یاسر قاسمی)
جمیعت علماء لہر پور کے زیر اہتمام میڈیکل یونین کے عہدیداران واراکین کی ایک اہم میٹنگ یہاں دوشنبہ کے روز منعقد ہوئی۔
منعقدہ میٹنگ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مفتی عبد الرحمان مظاہری نے کہا! خالق کائنات نے انسانی خمیر میں خیر و شر دونوں مادے رکھے ہیں، اسے اختیار ہے وہ حلال راستہ اپنائے یا حرام، ساتھ ہی بہر دو صورت انجام سے بھی آگاہ کر دیا، اب وہ سعادت کا راستہ اپنائے تو سعید ہے اور شقاوت کا راستہ اپنائے تو شقی ہے، انہوں نے کہا انسان کی تباہی کے اسباب میں ایک بڑا سبب نشہ ہے جو ہمارے معاشرے کی ساکھ کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، آج ہماری قوم کا نوجوان طبقہ تیزی کے ساتھ منشیات کی آگ میں گرتا جارہا اگر بروقت اس پر توجہ نہ دی گئی تو قوم کا مستقل تاریکی کے سوا کچھ نہ ہوگا، میڈیکل کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئےانہوں نے کہا میڈیسین کی شکل میں بھی نشہ عام ہورہا ہے یہ ایک بڑا المیہ ہے، اس لئے نشیلی دوائیں ڈاکٹروں کی تصدیق کے بغیر فروخت نہ کی جائیں، یونین میڈیکل کے صدر محمد کلیم چودھری نے کہا اس پر حکومت بھی سخت ہے، اس لیے ایسی دواؤں کی فروختگی سے بالکلیہ پر ہیز کریں انہوں نے بتا یا کہ بعض افراد تھوڑے سے نفع کے لیے ایسی دوائیں فروخت کرتے ہیں جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے، بعد ازاں سبھی میڈیکل ذمہ داران نے کھڑے ہو کر حلف لیتے ہوئے سماج کو نشہ مکت بنانے کا عہد کیا ، کا نپور گروپ کے مسٹر چاند اور مولانا اعجاز ندوی نے بھی تبادلۂ خیال کیا، مفتی ہلال قاسمی نے کہا اللہ نے انسان کو نعمت صحت سے نوازا، نشہ سے اس نعمت کو برباد کر دینا یقینا خودکشی کے مترادف ہے، میٹنگ میں مولانا نصراللہ قاسمی، رحمانی، ڈاکٹر ندیم ،اسلام الدین، زبیر ، وسیع ، سمیع ، جنید، مفتی افضل قاسمی ، حافظ اشفاق ، حافظ غیاث الدین ، وسیع نیتا ، محمد جاوید اور مقامی میڈیکل کے سبھی ذمہ داران بطور خاص موجود رہے ،مفتی عبدالرحمن مظاہری کی دعا پر میٹنگ ختم ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے