جلگاؤں : (29 جنوری ) 26 جنوری 2022 کو مہاراشٹر کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور حالیہ مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس نے بھارت کی جدوجہد آزادی کے اولین مجاہد ٹیپو سلطان شہید کے بارے میں بڑا غیر ذمہ دارانہ بیان دیا کہ شہید ٹیپو سلطان تشدد پسند تھے اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ ان کا رویہ متعصبانہ تھا ۔ یہ بات انھوں نے اس وقت کہی جب ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ایک کھیل کے میدان کو ممبئی شہید ٹیپو کا نام دیا گیا ۔ اس ضمن میں جلگاؤں ایم آئی ایم کی طرف سے ضلع کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں واضح طور پر کہا گیا کہ دیویندر فڈنویس پہلے بھارت کی تاریخ کو اچھی طرح جان لے پھر کسی مجاہد آزادی کے بارے میں رائے قائم کرے کیونکہ بھارت کی جنگِ آزادی کا ہر مجاہد آزادی ہمارے لیے قابلِ فخر اور صد احترام ہے ۔ اس موقعہ پر جلگاؤں ضلع ایم آئی ایم صدر محترم احمد سر ، جلگاؤں مہا نگر صدر سید دانش احمد ، ایم آئی ایم طلبہ ونگ کے شمالی مہاراشٹر صدر سانیر سید ، ضلع یووا صدر عمران خان ، ضلع واہتک کے صدر رشید خان ، نیہال احمد ، عظیم بھائی ، حافظ عمر و دیگر حضرات موجود تھے ۔