عالمی یوم خواتین بعنوان "قوموں کی عظمت تم سے ہے” حلقہ خواتین ملت نگر جماعت اسلامی ہند کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر "کرم ویر اسپورٹرس کمپلیکس” اندھیری میں 12 مارچ کو پروگرام منعقد کیا گیا۔
افتتاحی کلمات کے ذریعے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ سورہ رحمن کی آیتوں کے ذریعے قرآن کا پیغام وطنی اور ملی بہنوں کو پیش کیاگیا۔
پروگرام کے تعارف کے ساتھ ساتھ جماعت کے شعبہ سے بھی سامعین کو آگاہ کیا کہ کس طرح جماعت معاشرے میں امن و بھائی چارگی کو قائم کرنے کی انتھک کوشش کر رہی ہے۔
پروگرام میں مندرجہ ذیل نکات پر روشنی ڈالی گئی۔
2022 یوم خوتین کا سلوگن
Gender equality – break the bias
کتنی سچائی ہے اس سلوگن میں
آج یوم خواتین کو مناتے ہوئے ایک صدی گزر چکی ہے۔ کیا عورتوں کو وہ مقام ملا ہے جس کی وہ متلاشی ہے ؟ یہ ایک ایسا سلگتا سوال ہے جس کا جواب ہر عورت کو فردا فردا تلاش کرنا ہے کہ ایک صدی بیت جانے کے بعد بھی عورت کو وہ حقوق کیوں نہیں ملے ؟ جبکہ آج کی عورت ہر میدان میں مرد کے شانہ بہ شانہ آگے ہی بڑھتی جارہی ہیں۔
یوم خواتین کے ذریعے تمام عورتوں کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ آج کا دور "وومن امپاورٹمینٹ” کا دور ہے۔ بلکہ عورتیں تو مردوں سے بھی آگے ہیں۔ ان میں بہت کچھ کرنے کی صلاحیتیں ہیں۔ دراصل عورت کا اصل کام نسلوں کی پرورش کرنا ہے تاکہ سماج کو بہتر انسان فراہم کریں اور پھر آئندہ کسی عورت کو اپنے حقوق کے لئے مطالبات نہ کرنے پڑیں اس طرح ایک مضبوط اور مستحکم معاشرہ وجود میں آئے۔ عورت ہی یہ کام انجام دے سکتی ہیں اور یہی یوم خواتین کا اصل پیغام ہے۔!
اس پیغام کے ذریعہ بہنوں میں حوصلہ اور عزم پیدا کرکے انہیں اہنے آپ سے متعارف کرایا گیا۔
اس کے بعد ترانہ پیش کیا گیا۔ اور 10 وطنی بہنوں کو اعزاز سے نوازا گیا اور اور ان کے کام کو سراہا گیا۔ اور وطنی بہنوں نے بھی تبادلہ خیال پیش کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔
آخر میں اظہار تشکر پیشں کرکے بہنوں کو آئندہ جماعت سے اپنے تعلقات کو مضبوط رکھنے کا وعدہ لیا ۔ اس پر وطنی بہنوں نے بھی ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔ الحمداللہ ! وطنی بہنوں کے جانب سے بہت ہی بہترین تاثرات ملے۔ جو جماعت کی بہنوں کے لئے بیش بہا تحفہ ہے۔
اس پروگرام کے کل شرکاء 105 تھے اور وطنی بہنیں 52 تھیں۔
جس میں 10 بہنوں کو ایوارڈ دیا گیا ان کے نام یہ ہیں:
1) Ms. Varsha Vidya Vilas
2) Adv. Flavia Agnes
3) Ms. Shelly Fernandes
4) Dr. Vidhu Khandelwal
5) Ms. Pushpa Saksena
6) Ms. Sheela Pillai
7) Ms. Yasmin Pirzada
8) Ms. Saira Patel
9) Ms. Mugdha Sawant
10) Ms. Sindhu Taee Wadekar
جماعت اسلامی ہند
حلقہ خواتین
ملّت نگر