عرس محمد رضا شاہ کا اختتام، ملک میں قیام امن کے لیے ہوئی دعا

ہردوئی: 29 مارچ، ہماری آواز(نامہ نگار)
سید محمد رضا شاہ سندیلوی اور مختار حسین شاہ کا سالانہ عرس قصبے کی مشہور مخدوم صاحب کی درگاہ اور خانقاہ رضائیہ میں منایا گیا، اس موقع پر خانقاہ رضا ئیہ کے سجادہ نشین نور الحسن شاہ صابری نے کہا امن وسکون ہمیشہ بزرگوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ہی نصیب ہوتا ہے، درگاہوں میں سب برابر ہیں، مذہب ، ذات پات کی بنیاد پر تفریق اور اونچ نیچ سے ہمیشہ بد امنی پیدا ہوتی ہے، ۔ سرو دھرم صابری ایکتا کمیٹی کے قومی جنرل سکریٹری وجے کمار نے کہا کہ اولیاء کی صحبت میں رہنے والے ان کے فیض سے محروم نہیں رہتے، ان درگاہوں سے سبھی مذاہب کے ماننے والوں کو اتحاد، بھائی چارے اور محبت کا پیغام ملتا ہے۔انہوں نے کہا تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہیے۔ عرس میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے شرکت کی۔ مزار پر چادرپوشی، گلپوشی، قوالی، محفل قل اور محفل میلاد کیا گیا۔ ملک میں قیام امن کی دعا کے ساتھ عرس اختتام پذیر ہوا، اس موقع پر بزرگوں کی بارگاہ میں قوالوں نے کلام پیش کیا۔ جشن عرس اور قل شریف میں فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر احسان رضا، راجو، جاوید، فیصل سجادہ نشین، وجے کمار جین، خلیفہ عبدالجبار صابری، پرویز عالم صابری، انیل ڈکشٹ، رمضان خان صابری، سعید صابری، عرفان صابری، جمیل احمد صابری وغیرہ موجود تھے۔