تحریر:غلام مصطفےٰ نعیمی
بڑے مدارس کے ذرائع بڑے اور زیادہ ہوتے ہیں… ان کے پاس فارغین کی بھی بڑی تعداد ہوتی ہے.. لیکن وہ چھوٹے مدارس جو بڑے مدارس کو ذہین طلبہ فراہم کرتے ہیں, ان مدارس کے ذرائع نہایت محدود اور چھوٹے ہوتے ہیں, ان کے پاس فارغین بھی نہیں ہوتے کیوں کہ وہ تو پہلے تراشیدہ طلبہ کو بڑے مدارس بھیج چکے ہوتے ہیں, اس لئے جہاں بڑے مدارس کا تعاون کریں, ان چھوٹے مدارس کا بھی خیال کریں جو علما کی تخم ریزی کرتے ہیں اور محنت مشقت کرکے بڑے مدارس کے لائق طلبہ تیار کرتے ہیں…بڑے مدارس اپنے فارغین سے تعاون کی اپیلیں کر رہے ہیں اور حساس فارغین حسب حیثیت تعاون بھی کر رہے ہیں.. لیکن چھوٹے مدارس کس سے اپیل کریں؟
جن پودوں کو انہوں نے خون جگر پلا کر پروان چرھایا وہ تو بڑے ادارے کی نسبت سے برگ بار بنے ہوئے ہیں.
اس لئے مصیبت کی اس گھڑی میں وہ چھوٹے مدارس بھی آپ کی امداد کے اتنے ہی حقدار ہیں کیوں کہ آپ کی تعلیمی ترقی کا پہلا قدم وہیں سے اٹھا تھا…کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ فصل کی دیکھ بھال میں رہ جائیں اور زمین میں پوشیدہ بیج کونپلیں نکلنے سے پہلے ہی مرجھا جائیں.
14 رمضان المبارک 1441